صرف فریج چلتا ہے پھر بھی زیادہ بل کیوں آگیا؟ جانیں ان غلطیوں کو ٹھیک کرنے کا طریقہ جن کی وجہ سے آپ کا فریج زیادہ بجلی خرچ کرتا ہے


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)اکثر لوگ اس بات کہ شکایت کرتے ہیں کہ ہمارے گھر میں کوئی اے سی نہیں صرف فریج چلتا ہے اور بل بہت زیادہ آتا ہے. اس آرٹیکل میں ہم آپ کو بتائیں گے کہ آپ کا فریج زیادہ بجلی کیوں خرچ کررہا ہے.
سب سے پہلے فریج کو خالی کردیں اور تھرموسٹیٹ 1 یا 2 پر سیٹ کردیں. اس کے آدھے ایک گھنٹے بعد پیچھے کھڑے ہو کر فریج کی آواز سنیں کہ کمپریسر چل رہا ہے یا بند ہوگیا. اگر کمپریسر بند نہیں ہوا اور چل رہا ہے اس کا مطلب کہ یا تو آپ کا تھرموسٹیٹ خراب ہوچکا ہے یا پھر فریج کا ربر کسی جگہ سے پھٹ گیا ہے اور کولنگ خارج ہونے کی وجہ سے کمپریسر کو مسلسل کام کرنا پڑ رہا ہے. فریج کا ربر گھر پر خود ٹھیک کرنے کے لئے یہ ویڈیو دیکھیں


دوسرا ایک مسئلہ یہ ہوتا ہے کہ فریج کی کولنگ کرنے کے بعد کمپریسر تو بند ہوجاتا ہے لیکن کمپریسر کام کرنے کے لئے بہت زیادہ امپیئر یعنی کرنٹ لیتا ہے. اس کو چیک کرنے کا طریقہ یہ ہے کہ فریج کی دو تاروں میں سے کسی بھی ایک پر امیٹر کےزریعے اس کے امپیئر چیک کیے جائیں. اگر 2 سےزیادہ امپیئر آئیں تو اس کا مطلب کمپریسر کو کولنگ کے لئے بہت زور لگانا پڑ رہا ہے. ایسا اس وقت بھی ہوتا ہے جب فریج کو بار بار اہک جگہ سے دوسری جگہ رکھا جائے یا پھر مرمت وغیرہ کے دوران فریج میں کوئی تیل کا قطرہ یا مٹی کازرہ پھنس جائے. اس کے علاوہ گیس کم ہونے کی وجہ سے بھی کمپریسر زور لگانے کے باوجود کام نہیں کرپاتا.


تیسری وجہ یہ ہوتی ہے کہ کمپریسر کے ساتھ موجود کیپیسیٹر خراب ہوجاتا ہے جس کی وجہ سے وہ بجلی تو خرچ ہوتی ہے لیکن کولنگ نہیں ہوتی. اس صورتحال میں مکینک سے رابطہ کرنا بہت ضروری ہے.

Recent Posts

بجلی کی قیمت میں اضافے کا اطلاق یکم جولائی سے ہوگا، اویس لغاری

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) وفاقی وزیر توانائی اویس لغاری میں ملک میں بجلی مہنگے کا اعتراف…

2 mins ago

معیشت کو جدید خطوط پر استوار کرنے کیلئے مل کر کام کرنا ہوگا، احسن اقبال

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے ملکی معیشت کو جدید خطوط پر…

26 mins ago

کراچی؛ پولیس مقابلے میں ملزمان کی فائرنگ سے خاتون جاں بحق، بیٹی شدید زخمی

کراچی(قدرت روزنامہ) اسٹیل ٹاؤن گلشن حدید لنک روڈ پر پولیس اور سفید کرولا گاڑی میں…

34 mins ago

پی ٹی آئی میں کوئی پنجابی پختون گروپ نہیں، شاندانہ گلزار

راولپنڈی(قدرت روزنامہ)تحریک انصاف کی رہنما شاندانہ گلزار نے پی ٹی آئی میں گروپنگ کی تردید…

51 mins ago

مذہبی آزادی سے متعلق امریکی رپورٹ مسترد کرتے ہیں، دفترخارجہ

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) دفترخارجہ کا کہنا ہے کہ پاکستان مذہبی آزادی سے متعلق امریکی رپورٹ…

59 mins ago

کتنے یونٹ بجلی کے استعمال پر قیمت میں کتنا اضافہ ہوگا، تفصیلات سامنے آگئیں

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) کابینہ کی جانب سے بجلی کی قیمتوں میں اضافے کی منظوری کی…

1 hour ago