جسٹس بابر ستار کیخلاف مہم میں شامل 10 سوشل میڈیا اکاؤنٹس کی شناخت ہوگئی

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) اسلام آباد ہائیکورٹ کے جج جسٹس بابر ستار کے خلاف مہم میں شامل 39 میں سے 10 سوشل میڈیا اکاؤنٹس کی شناخت ہوگئی ہے۔

اسلام آباد ہائیکورٹ میں جسٹس بابر ستار کے خط پر جاری توہین عدالت کیس میں ڈائریکٹر سائبر کرائم ونگ نے عدالت کو تفصیلات سے آگاہ کردیا ہے۔ڈائریکٹر سائبر کرائم ونگ نے بتایا کہ آزادکشمیر کے شہری خواجہ محمد یاسین کے اکاؤنٹ سے یہ ہیش ٹیگ شروع ہوا، اس نے انکوائری جوائن نہیں کی۔

عدالت نے کہا کہ یہ نیلم ویلی میں بیٹھا ہےجسٹس بابرستار پر اس کا کیا اعتراض ہوسکتا ہے یہ حیران کن ہے۔ایف آئی اے کے مطابق کراچی کے شہری سید فیضان رفیع نے بھی ایک ہیش ٹیگ شروع کیا، اس کو نوٹس کیا تو اس نے جواب دیا کہ وہ بیرون ملک ہے۔

عدالت کو بتایا گیا کہ ایف آئی اے کو ایکس کا جواب آگیا ہے جس میں امریکی سفارتخانے سے رابطہ کرنے کا کہا گیا ہے۔جسٹس محسن اختر کیانی نے کی ڈائریکٹر ایف آئی اے کو امریکی سفارتخانے سے رابطہ کرنے کی ہدایت کردی۔

Recent Posts

سوناکشی سنہا اور ظہیر اقبال کی ہنی مون کے دوران سامنے آنے والی تصاویر انٹر نیٹ پر وائرل

ممبئی(قدرت روزنامہ) بالی ووڈ اداکارہ سوناکشی سنہا اور ظہیر اقبال ان دنوں ہنی مون پر…

40 mins ago

وزیر اعظم شہباز شریف کا آل پارٹیز کانفرنس بلانے پر غور

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) وزیراعظم میاں محمد شہباز شریف قازقستان سے وطن واپسی پر آل…

44 mins ago

پی ٹی آئی کا 6 جولائی کو ہونے والا جلسہ خطرے میں پڑ گیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) پی ٹی آئی کا 6 جولائی کو وفاقی دارالحکومت کے علاقے…

46 mins ago

ادویات کی قیمتوں میں 23.33 فیصد کا اضافہ

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)ملک میں ادویات کی قیمتوں میں سالانہ بنیادوں پر 23.33 فیصد کا اضافہ…

51 mins ago

مجھ سے افیئرکا پتہ چلنے پر جاوید اختر کی پہلی بیوی کافی تلخ ہو گئی تھیں، شبانہ اعظمی کا بیان

ممبئی(قدرت روزنامہ)بالی ووڈ کی سینئر اور ورسٹائل اداکارہ شبانہ اعظمی نے کہا ہے کہ ان…

53 mins ago

بھارت کی جانب سےپانی چھوڑنے کا خطرہ، ملک بھر میں سیلاب کا الرٹ جاری

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) این ڈی ایم اے نیشنل ایمرجنسی آپریشن سینٹر نے ملک کے…

2 hours ago