سکندر رضا کے بعد ایک اور پاکستانی نژاد کھلاڑی زمبابوے کی ٹیم میں شامل

ہرارے (قدرت روزنامہ) سکندر رضا کے بعد ایک اور پاکستانی نژاد کرکٹر انتم نقوی زمبابوے کی کرکٹ ٹیم میں شامل ہوگئے ہیں .

پاکستان نژاد 25 سالہ انتم نقوی کو بھارت کے خلاف سیریز کے لیے زمبابوے کے سکواڈ میں منتخب کیا گیا ہے، وہ بلجیئم میں پیدا ہوئے اور آسٹریلیا میں تعلیم حاصل کی، ان کے والدین پاکستانی ہیں .

انتم نقوی لاہور قلندرز کے پلیئر ڈویلپمنٹ پروگرام کا بھی حصہ رہ چکے ہیں، 2018 میں ہونیوالے پی ڈی پی ٹورنامنٹ میں انتم نقوی پردیسی قلندرز کا حصہ تھے، انتم نقوی آسٹریلیا میں ہونے والی کوئین سیریز کے لیے قلندرز ڈویلپمنٹ سکواڈ کا حصہ تھے، انتم نقوی زمبابوے سکواڈ میں شامل ہونے والے دوسرے پاکستانی نژاد ہیں، ان سے قبل سکندر رضا بھی زمبابوے کی نمائندگی کر رہے ہیں . دوسری جانب سکندر رضا کو بھارت کیخلاف سیریز کے لیے کپتان مقرر کیا گیا ہے جب کہ انتم نقوی کا سیریز میں کھیلنا ان کی شہریت کی تصدیق سے مشروط ہے . واضح رہے کہ بھارتی کرکٹ ٹیم 6 سے 14 جولائی تک 5 ٹی ٹوئنٹی میچز کھیلنے کے لئے زمبابوے کا دورہ کرے گی .

. .

متعلقہ خبریں