سکندر رضا کے بعد ایک اور پاکستانی نژاد کھلاڑی زمبابوے کی ٹیم میں شامل

ہرارے (قدرت روزنامہ) سکندر رضا کے بعد ایک اور پاکستانی نژاد کرکٹر انتم نقوی زمبابوے کی کرکٹ ٹیم میں شامل ہوگئے ہیں۔

پاکستان نژاد 25 سالہ انتم نقوی کو بھارت کے خلاف سیریز کے لیے زمبابوے کے سکواڈ میں منتخب کیا گیا ہے، وہ بلجیئم میں پیدا ہوئے اور آسٹریلیا میں تعلیم حاصل کی، ان کے والدین پاکستانی ہیں۔ انتم نقوی لاہور قلندرز کے پلیئر ڈویلپمنٹ پروگرام کا بھی حصہ رہ چکے ہیں، 2018 میں ہونیوالے پی ڈی پی ٹورنامنٹ میں انتم نقوی پردیسی قلندرز کا حصہ تھے، انتم نقوی آسٹریلیا میں ہونے والی کوئین سیریز کے لیے قلندرز ڈویلپمنٹ سکواڈ کا حصہ تھے، انتم نقوی زمبابوے سکواڈ میں شامل ہونے والے دوسرے پاکستانی نژاد ہیں، ان سے قبل سکندر رضا بھی زمبابوے کی نمائندگی کر رہے ہیں۔ دوسری جانب سکندر رضا کو بھارت کیخلاف سیریز کے لیے کپتان مقرر کیا گیا ہے جب کہ انتم نقوی کا سیریز میں کھیلنا ان کی شہریت کی تصدیق سے مشروط ہے۔ واضح رہے کہ بھارتی کرکٹ ٹیم 6 سے 14 جولائی تک 5 ٹی ٹوئنٹی میچز کھیلنے کے لئے زمبابوے کا دورہ کرے گی۔

Recent Posts

سوناکشی سنہا اور ظہیر اقبال کی ہنی مون کے دوران سامنے آنے والی تصاویر انٹر نیٹ پر وائرل

ممبئی(قدرت روزنامہ) بالی ووڈ اداکارہ سوناکشی سنہا اور ظہیر اقبال ان دنوں ہنی مون پر…

2 hours ago

وزیر اعظم شہباز شریف کا آل پارٹیز کانفرنس بلانے پر غور

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) وزیراعظم میاں محمد شہباز شریف قازقستان سے وطن واپسی پر آل…

2 hours ago

پی ٹی آئی کا 6 جولائی کو ہونے والا جلسہ خطرے میں پڑ گیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) پی ٹی آئی کا 6 جولائی کو وفاقی دارالحکومت کے علاقے…

2 hours ago

ادویات کی قیمتوں میں 23.33 فیصد کا اضافہ

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)ملک میں ادویات کی قیمتوں میں سالانہ بنیادوں پر 23.33 فیصد کا اضافہ…

2 hours ago

مجھ سے افیئرکا پتہ چلنے پر جاوید اختر کی پہلی بیوی کافی تلخ ہو گئی تھیں، شبانہ اعظمی کا بیان

ممبئی(قدرت روزنامہ)بالی ووڈ کی سینئر اور ورسٹائل اداکارہ شبانہ اعظمی نے کہا ہے کہ ان…

2 hours ago

بھارت کی جانب سےپانی چھوڑنے کا خطرہ، ملک بھر میں سیلاب کا الرٹ جاری

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) این ڈی ایم اے نیشنل ایمرجنسی آپریشن سینٹر نے ملک کے…

2 hours ago