حکومت نے اہم تجارتی اہداف حاصل کرلیے

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وفاقی حکومت نے مالی سال 24-2023ء میں اہم تجارتی اہداف کامیابی سے حاصل کرلیے .

ذرائع کے مطابق وفاقی حکومت نے مالی 24-2023 کےلیے مقرر کردہ برآمدات کا ہدف حاصل کرلیا .

حکومت نے درآمدات اور تجارتی خسارے کے سالانہ اہداف بھی حاصل کیے ہیں .

ذرائع وزارت تجارت کے مطابق 30 جون کو ختم ہونے والے مالی سال میں ملکی برآمدات کا حجم 30 ارب 64 کروڑ 50 لاکھ ڈالرز رہا، حکومت نے برآمدات کا ہدف 30 ارب 3 کروڑ ڈالرز مقرر کیا تھا . مالی سال 24-2023ء میں ملکی درآمدات 54 ارب 73 کروڑ 40 لاکھ ڈالرز ہیں .

. .

متعلقہ خبریں