شعیب ملک کیساتھ شادی سے قبل ثانیہ مرزا کا شاہد کپور کیساتھ معاشقہ؟ تہلکہ خیز خبرآگئی

ممبئی(قدرت روزنامہ) بھارتی ٹینس سٹار ثانیہ مرزا اپنے پاکستانی کرکٹر شوہر شعیب ملک سے طلاق کے بعد میڈیا کی شہ سرخیوں میں ہیں اور اب بھارتی میڈیا نے ثانیہ مرزا کے ماضی کو کھنگالتے ہوئے ان کے اداکار شاہد کپور کے ساتھ مبینہ تعلق کا انکشاف کر دیا ہے۔
بھارتی میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ ثانیہ مرزا کا بالی ووڈ اداکار شاہد کپور کے ساتھ رومانوی تعلق قائم ہوا تاہم ان کا رشتہ بہت مختصر رہا اور جلد دونوں الگ ہو گئے۔ بھارتی نیوز ویب سائٹ اڑیسہ پوسٹ کے مطابق اس وقت شاہد کپور کی کرینہ کپور سے علیحدگی ہوئی تھی، جب ان کی زندگی میں ثانیہ مرزا آئی۔
ویب سائٹ کے مطابق شاہد کپور اور ثانیہ مرزا کو اکثر اکٹھے دیکھا جاتا تھااور ثانیہ کے ساتھ زیادہ وقت گزارنے کے لیے شاہد کپور نے اپنی فلم ’کمینے‘ کی آئوٹ ڈور شوٹنگ کا انتظام بھی ثانیہ مرزا کے شہر حیدرآباد میں کیا تھا۔ کہا جاتا ہے کہ ثانیہ مرزا نے شاہد کپور کے تحکمانہ مزاج کی وجہ سے انہیں چھوڑ دیا تھا۔
رپورٹ کے مطابق ثانیہ مرزا نے ایک بار بھارت کے معروف ٹی وی شو ’کافی وِد کرن‘ میں شرکت کی جہاں انہوں نے بالواسطہ طور پر شاہد کپور کے ساتھ اپنے تعلق کا اعتراف بھی کیا تھا۔ جب ثانیہ مرزا سے شاہد کپور کے ساتھ تعلق کی افواہ کے بارے میں پوچھا گیا تو انہوں نے جواب دیا کہ ’’مجھے یاد نہیں، یہ بہت پہلے کی بات ہے۔ ‘‘

Recent Posts

سوناکشی سنہا اور ظہیر اقبال کی ہنی مون کے دوران سامنے آنے والی تصاویر انٹر نیٹ پر وائرل

ممبئی(قدرت روزنامہ) بالی ووڈ اداکارہ سوناکشی سنہا اور ظہیر اقبال ان دنوں ہنی مون پر…

1 hour ago

وزیر اعظم شہباز شریف کا آل پارٹیز کانفرنس بلانے پر غور

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) وزیراعظم میاں محمد شہباز شریف قازقستان سے وطن واپسی پر آل…

1 hour ago

پی ٹی آئی کا 6 جولائی کو ہونے والا جلسہ خطرے میں پڑ گیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) پی ٹی آئی کا 6 جولائی کو وفاقی دارالحکومت کے علاقے…

1 hour ago

ادویات کی قیمتوں میں 23.33 فیصد کا اضافہ

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)ملک میں ادویات کی قیمتوں میں سالانہ بنیادوں پر 23.33 فیصد کا اضافہ…

1 hour ago

مجھ سے افیئرکا پتہ چلنے پر جاوید اختر کی پہلی بیوی کافی تلخ ہو گئی تھیں، شبانہ اعظمی کا بیان

ممبئی(قدرت روزنامہ)بالی ووڈ کی سینئر اور ورسٹائل اداکارہ شبانہ اعظمی نے کہا ہے کہ ان…

1 hour ago

بھارت کی جانب سےپانی چھوڑنے کا خطرہ، ملک بھر میں سیلاب کا الرٹ جاری

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) این ڈی ایم اے نیشنل ایمرجنسی آپریشن سینٹر نے ملک کے…

2 hours ago