شعیب ملک اور ثنا جاوید کی ورز ش کرنے کی ویڈیو وائرل ہوگئی

 

لاہور(قدرت روزنامہ) کرکٹر شعیب ملک کی اپنی اہلیہ اداکارہ ثناء جاوید کے ساتھ ورزش کرنے کی ویڈیو انٹرنیٹ پر وائرل ہو گئی . ڈیلی پاکستان گلوبل کے مطابق نوبیاہتا جوڑے کی یہ ویڈیو ان کے فٹنس ٹرینر کی طرف سے اپنے انسٹاگرام اکائونٹ پر پوسٹ کی گئی ہے، جسے بعد ازاں ثناء جاوید اور شعیب ملک نے شیئر کیا .

شعیب ملک اور ثناء جاوید کی فٹنس قابل رشک ہے اور لوگ ان سے اس کا راز پوچھتے تھے . اس ویڈیو سے منکشف ہوا ہے کہ ان کی فٹنس کا راز کڑی ورزش ہے . ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ثناء جاوید اپنے شوہر کے برابر وزن اٹھا رہی ہوتی ہیں . واضح رہے کہ شعیب ملک نے بھارتی ٹینس سٹار ثانیہ مرزا سے طلاق کے بعد 20جنوری 2024ء میں اداکارہ ثناء جاوید سے شادی کی تھی .

@mmff_buzz True love is when you do gym together #shoaibmalik #sanajaved #viral #foryoupage #mmffbuzz #gymlife #couplegoals #pakistanicelebrities #saniamirza ♬ original sound - Knightrider_007🔥

. .

متعلقہ خبریں