تاجکستان کےساتھ اپنے برادرانہ تعلقات کومزید مستحکم بنائیں گے،وزیراعظم

دوشنبہ(قدرت روزنامہ) وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ تاجکستان اور پاکستان کے درمیان مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط دوطرفہ تعلقات کی مضبوطی کا باعث بنیں گے، ہم تاجکستان کےساتھ اپنے برادرانہ تعلقات کومزید مستحکم بنائیں گے۔

تاجکستان کے صدر کے ساتھ پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیراعظم شہبازشریف نے کہا کہ ایسا لگتا ہے ہم ایک گھر سے دوسرے گھر آئے ہیں، تاجکستان میں ہرطرف ہمارا گرمجوشی سے استقبال کیا گیا۔

وزیر اعظم پاکستان نے کہا کہ دونوں ملکوں کے درمیان سمجھوتوں پر دستخط سے تعاون کی نئی راہیں کھلیں گی، زراعت، صحت، تعلیم، سرمایہ کاری اور تجارت کے فروغ کے لیے کام کریں گے۔

افسردگی محسوس ہو رہی تھی خود پر غصہ آرہا تھا،یہ حقیقت شدید تکلیف کا باعث تھی کہ ہمارا گزارا میری بیوی کی آمدن پر تھا، پھر ایک ترکیب سوجھی
شہباز شریف نے کہا کہ دونوں ملکوں کے درمیان باہمی تجارتی حجم ہمارے قریبی تعلقات کا آئینہ دار نہیں، تجارتی حجم میں اضافے کے لیے ہمیں سالانہ بنیادوں پر اہداف کا تعین کرنا ہوگا، کراچی بندرگاہ سے براستہ افغانستان، تاجکستان کے لیے اشیا کی نقل و حمل ہو رہی ہے۔

وزیراعظم نے کہا کہ چاہتے ہیں پاکستان اور تاجکستان کے درمیان ریل اور روڈ نیٹ ورک مربوط ہو، تاجکستان کے صدر کے ساتھ ون آن ون اور وفود کی سطح پر تعمیری اور مفید بات چیت ہوئی۔

شہباز شریف نے کہا کہ پاکستان اور تاجکستان دہشت گردی سے متاثر ہیں، پاکستان کو دہشت گردی کے ناسور کا طویل عرصے سے سامنا ہے، دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان نے بڑی قربانیاں دی ہیں، 18-2017 میں ہم دہشت گردی کا ملک سے خاتمہ کرنے میں کامیاب ہوئے۔

Recent Posts

سوناکشی سنہا اور ظہیر اقبال کی ہنی مون کے دوران سامنے آنے والی تصاویر انٹر نیٹ پر وائرل

ممبئی(قدرت روزنامہ) بالی ووڈ اداکارہ سوناکشی سنہا اور ظہیر اقبال ان دنوں ہنی مون پر…

3 hours ago

وزیر اعظم شہباز شریف کا آل پارٹیز کانفرنس بلانے پر غور

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) وزیراعظم میاں محمد شہباز شریف قازقستان سے وطن واپسی پر آل…

3 hours ago

پی ٹی آئی کا 6 جولائی کو ہونے والا جلسہ خطرے میں پڑ گیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) پی ٹی آئی کا 6 جولائی کو وفاقی دارالحکومت کے علاقے…

3 hours ago

ادویات کی قیمتوں میں 23.33 فیصد کا اضافہ

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)ملک میں ادویات کی قیمتوں میں سالانہ بنیادوں پر 23.33 فیصد کا اضافہ…

3 hours ago

مجھ سے افیئرکا پتہ چلنے پر جاوید اختر کی پہلی بیوی کافی تلخ ہو گئی تھیں، شبانہ اعظمی کا بیان

ممبئی(قدرت روزنامہ)بالی ووڈ کی سینئر اور ورسٹائل اداکارہ شبانہ اعظمی نے کہا ہے کہ ان…

3 hours ago

بھارت کی جانب سےپانی چھوڑنے کا خطرہ، ملک بھر میں سیلاب کا الرٹ جاری

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) این ڈی ایم اے نیشنل ایمرجنسی آپریشن سینٹر نے ملک کے…

3 hours ago