فلم” جوان” کے ہدایتکار ’کالکی 2898 اے ڈی‘ دیکھ کر حیران ہوگئے

ممبئی (قدرت روزنامہ)شاہ رخ خان کی سپر ہٹ فلم" جوان" کے ہدایتکار ایٹلی فلم" کالکی 2898 اے ڈی" دیکھ کر حیرت میں مبتلا ہوگئے .

کامیابی کے جھنڈے گاڑنے والی جنوبی بھارت کی فلم "کالکی 2898 اے ڈی" تیزی سے باکس آفس کے تمام ریکارڈز پاش پاش کرنے کی جانب گامزن ہے .

فلم میں پرابھاس کے علاوہ امیتابھ بچن، کمل ہاسن اور دیپکا پڈوکون جیسے بڑے نام جلوہ گر ہوئے اور یہی وجہ ہے کہ اپنے پسندیدہ سٹارز کو ایک ساتھ دیکھنے کےلیے پرستاروں نے بڑی تعداد میں سینماکا رخ کیا .

دلچسپ کہانی، جاندار اداکاری اور شاندار ویژولز کی وجہ سے دیکھنے والے نہ صرف مداح بلکہ فلمی دنیا سے تعلق رکھنے والی شخصیات بھی اسکی تعریف کیے بغیر نہ رہ سکیں .

ان ہی میں ایک فلم شاہ رخ خان کی فلم "جوان" کے ہدایتکار ایٹلی ہیں جنہوں نے" کالکی 2898 اے ڈی" سے انسٹاگرام سٹوری پر اپنا تبصرہ پیش کیا .

انہوں نے ناگ ایشون کو داد دیتے ہوئے کہا کہ اس فلم میں اشون کی ناقابل یقین فلم سازی شامل ہے .
ساتھ میں ایٹلی نے پروڈکشن ویلیو کے لیے پروڈیوسر سوپنا دت کے کام کو بھی سراہا اور کہا کہ یہ فلم واقعی ہر پہلو سے شاندار ہے .

ایٹلی نے پربھاس، دپیکا پڈوکون، کمل ہاسن اور امیتابھ بچن کی اداکاری کی بھی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ پوری ٹیم کو اس فلم کی کامیابی پر خراج تحسین پیش کرتا ہوں .

افسردگی محسوس ہو رہی تھی خود پر غصہ آرہا تھا،یہ حقیقت شدید تکلیف کا باعث تھی کہ ہمارا گزارا میری بیوی کی آمدن پر تھا، پھر ایک ترکیب سوجھی
آخری میں انہوں نے یہ بھی لکھا کہ بہترین ویژولز کے ساتھ کالکی ایک بہترین انٹرٹینمنٹ ہے .

. .

متعلقہ خبریں