آئی ایم ایف اورورلڈبینک نوآبادیاتی نظام کی جدید شکل ہیں، وزیر دفاع خواجہ آصف

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) وزیردفاع خواجہ آصف نے آئی ایم ایف کو پاکستان کی خودمختاری کیلئے خطرہ قرار دیتے ہوئے کہا ہے بجٹ میں ٹیکس آئی ایم ایف کے دباؤ پر لگایا گیا، آئی ایم ایف اورورلڈبینک نوآبادیاتی نظام کی جدید شکل ہیں .

اپنے بیان میں خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ لوگوں کو ایسے راستے ڈھونڈنے پر مجبور کیا جا رہا ہے کہ پاکستان محصولات سے محروم ہو تاہم برآمدکنندگان پر ٹیکس سے ایف بی آر کی کرپٹ مافیا کو فائدہ ہوگا .

انہوں نے کہا کہ میں آپ کی بات سے اتفاق کرتاہوں، آئی ایم ایف،ورلڈبینک نوآبادیاتی نظام کی جدید شکل ہیں، تیسری دنیاکے ملکوں کومعاشی ہتھکڑیاں لگائے رکھنا چاہتے ہیں . وفاقی وزیر کا ملک میں کرپشن کے حوالے سے کہنا تھا کہ کرپشن کلچر کی جڑیں اتنی گہری ہیں کہ مستقبل قریب میں انہیں اکھاڑنا ممکن نہیں .

. .

متعلقہ خبریں