کولمبو(قدرت روزنامہ)قومی کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر شاداب خان نے اپنے کیریئر کی پہلی ہیٹرک کر لی۔
قومی کرکٹ ٹیم کے مڈل آڈر بلے باز اور لیگ سپنر شاداب خان نے سری لنکن ٹی ٹوینٹی لیگ ’لنکا پریمیئر لیگ‘ میں بڑا کارنامہ انجام دیتے ہوئے ہیٹرک کر ڈالی ، انہوں نے لیگ میں ’کولمبو سٹرائکرز‘ کی نمائندگی کرتے ہوئے ’کینڈی فالکنز‘ کے خلاف یہ کارنامہ سرانجام دیا۔ شاداب خان کی عمدہ گیند بازی کی بدولت ’کولمبو سٹرائکرز‘ نے ’کینڈی فالکنز ‘ کو 51 رنز سے شکست دی، شاداب خان نے ونیندو ہسرنگا، سلمان علی آغازاور پون رتھنائکے کو آؤٹ کر کے ہیٹرک کی، بہترین گیند بازی کے باعث شاداب خان کو مین آف دی میچ بھی قرار دیا گیا۔ علاوہ ازیں شاداب خان نے میچ میں 22 نرز کے عوض 4 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی اور کیریئر کی پہلی ہیٹرک بھی کی۔
کوئٹہ(قدرت روزنامہ)وزیر اعلی بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی زیر صدارت صوبے میں منظورہ شدہ ترقیاتی…
کوئٹہ(قدرت روزنامہ)بلوچستان کے ضلع ژوب کے سرکاری اسکول کے طلبہ کی امتحانی فیس آن لائن…
کوئٹہ(قدرت روزنامہ)بلوچستان میں پولیو کا ایک اور کیس رپورٹ ہوگیا،صوبے میں رواں سال پولیو کے…
کوہلو(قدرت روزنامہ)بلوچستان کے ضلع کوہلو میں قومی شاہراہ پر تیز رفتاری کے باعث باراتیوں کی…
زیارت(قدرت روزنامہ)مانگی ڈیم سے اغوا ہونے والے2 افراد کی لاشیں قریبی پہاڑ سے برآمد کرلیالیوئز…
کوئٹہ(قدرت روزنامہ)ڈیرہ بگٹی میں مسلسل غیر حاضری پر 90 اساتذہ کو معطل کردیا گیا ،بلوچستان…