کھیلوں کے فروغ میں سپورٹس جرنلسٹس کا ہمیشہ سے اہم کردار رہا ہے،صوبائی وزیر تعلیم

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)دنیا بھر کی طرح بلوچستان کے صوبائی دارالحکومت کوئٹہ میں بھی عالمی سپورٹس جرنلسٹس ڈے اور اے آئی پی ایس کی سو سالا تقریبات کے سلسلے میں پروقار تقریب کا انعقاد کیاگیا،تقریب کے مہمان خصوصی صوبائی وزیر تعلیم بلوچستان راحیلہ حمید خان درانی تھی،تقریب صوبائی سیکرٹری حکومت بلوچستان عمران گچکی،سردار موسی خان کاکڑ،ڈپٹی ڈائریکٹر کالجز عصمت اللہ،بلوچستان اولمپک ایسوسی ایشن کے سینئر نائب صدر گل محمد کاکڑ،اسٹوڈنٹ اولمپک کے صدر مس اختر،پروفیشنل باکسنگ کے عبداللہ رند،بلوچستان فٹبال کے نمائندہ ایوب خاخر، بلوچستان کرکٹ ارباب شاکر،نیشنل و انٹرنیشل کھلاڑیوں سمیت سپورٹس سے تعلق رکھنے والے شخصیات سینئر جرنلسٹس و دیگر بھی موجود تھے،صوبائی وزیر تعلیم و چیئرپرسن بلوچستان سپورٹس جرنلسٹس ایسوسی ایشن راحیلہ حمید خان درانی نے کہا ہے کہ کھیلوں کے فروغ میں سپورٹس جرنلسٹس کا ہمیشہ سے اہم کردار رہا ہے،ہم ان کی قدر کرینگے تو ہمارے کھلاڑیوں کی آواز اور ان کی کارکردگی دنیا کے سامنے اجاگر ہوگی کم وسائل کے باوجود سپورٹس جرنلسٹس کھیلوں کے میدان میں صف اول میں کھڑے نظر آتے ہیں، انہوں نے بلوچستان سپورٹس جرنلسٹس کے تحت ورلڈ سپورٹس جرنلسٹس ڈے اور انٹرنیشنل سپورٹس پریس ایسوسی ایشن کے 100 سال مکمل ہونے پر ایوب سپورٹس کمپلیکس فیفا ہاوس میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مزید کہناتھا کہ کھیلوں سے وابستہ صحافیوں کو عالمی دن اور اے آئی پی ایس کی سو سال مکمل ہونے پر مبارکباد پیش کرتی ہوں بلوچستان کے سپورٹس جرنلسٹس نے ناکافی سہولیات کے باوجود کھیلوں کے ایونٹس کو بھرپور طریقے سے اجاگر کیا ہیں جس پر تمام اراکین اخراج تحسین کے مستحق ہے، حکومت بلوچستان کھیلوں سے وابستہ صحافیوں کو دیگر صوبوں کے برابر سہولیات فراہم کرنے کیلئے ٹھوس اقدامات کی ضرورت ہے،اس حوالے سے وزیراعلی بلوچستان سے بات کرونگی،بلوچستان بجٹ میں بڑا حصہ کھیلوں اور نوجوانوں کیلئے رکھا ہے،کھیلوں کے فروغ اور گراس روٹ سطع پر ایونٹس منعقد کیے جائیں گے،سپورٹس جرنلسٹس سالانہ ایکیوٹیز کا کلینڈر ترتیب دے،سپورٹس جرنلسٹس نوجوانوں کی آواز ہے، سیکرٹری عمران گچکی نے کہا کہ کھیلوں سے وابستہ صحافیوں کو مبارکباد پیش کرتا ہوں جو ہر دورو حالات میں سردی ہو یا گرمی کھیلوں کے فروغ کیلئے گراونڈز میں موجود ہوتے ہیں یہی لوگ ہے جہنوں نے کھیلوں کے ایونٹس کو دنیا بھر میں اجاگر کیاہے، دوسرے صوبوں کے صحافیوں کو جس طرح سہولیات دیکر انٹرنینشل کھیلوں کے مقابلوں میں کوریج کیلئے بیجھا جاتا ییں اسی طرح بلوچستان سپورٹس جرنلسٹس کو بھی ملک و بیرون ملک ہونے والے مقابلوں کیلئے اسپانسرز دینے چاہیے تاکہ وہ عالمی مقابوں میں صوبے کی نمائندگی کرسکے،دیگر مقررین گل محمد کاکڑ،مس اختر اور سینئر جرنلسٹس حاجی اجمل نے بھی بسجا کی کارکردگی کوسراہتے ہوئے کہناتھا کہ بسجا نے جس طرح کھیلوں کے فروغ میں کردار ادا کیاہے وہ ناقابل فراموش ہے، سپورٹس جرنلسٹس بلوچستان کے سپورٹس مینوں کی آواز ہے،کامیاب پروگرام کے انعقاد پر مبارکباد پیش کرتے ہیں،امید ہے بسجا کے اراکین مزید بھی کھیلوں کے فروغ اور کھلاڑیوں کو مواقع کی فراہمی میں کردار ادا کرتے رہیں گے، آخر میں ورلڈ سپورٹس جرنلسٹس ڈے اور اے آئی ایس کے 100 سال مکمل ہونے پر کیک کاٹا گیا اور مہمانان کو یادگاری شیلڈز پیش کیے گے۔

Recent Posts

پی ٹی آئی عمران خان کو بیرون ملک بھجوانے کی کوشش کر رہی ہے،خواجہ آصف

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما اور وزیر دفاع خواجہ آصف نے…

39 mins ago

ایک بیوی سے طلاق کے بعد دوسری شادی کرنے والا پہلی رات ہی لٹ گیا

گوجرانوالہ (قدرت روزنامہ)ایک شخص کو دوسری شادی مہنگی پڑ گئی۔ گوجرانوالہ میں دلہا قیصر نے…

50 mins ago

احسن خان کی کرس گیل کے ساتھ ڈانس ویڈیو وائرل

دبئی (قدرت روزنامہ)پاکستانی اداکار احسن خان کی ویسٹ انڈیز کے سابق کرکٹر کرس گیل کے…

1 hour ago

گھر کی مرمت کے دوران نئے مالکان کو پرانے مالک کی لاش مل گئی

پیرس (قدرت روزنامہ)فرانس میں گھر کی مرمت کے دوران نئے مالکان کو گھر کے پرانے…

1 hour ago

الیکشن کمیشن نے فواد چوہدری کو نوٹس جاری کردیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)توہین الیکشن کمیشن اور توہین چیف الیکشن کمشنر کیسز میں الیکشن کمیشن…

2 hours ago

ٹرین کے ذریعے 46 کلو سے زائد چرس سمگلنگ کی کوشش ناکام

راولپنڈی (قدرت روزنامہ) ریلوے پولیس نے راولپنڈی سٹیشن پر کارروائی کرکے لاکھوں روپے کی منشیات…

2 hours ago