کوئٹہ، ہسپتال میں غیرحاضر 23 ڈاکٹرز و دیگر ملازمین کی معطلی کا نوٹیفکیشن جاری


کوئٹہ(قدرت روزنامہ)حکومت بلوچستان کے ترجمان شاہد رند نے کہاہے کہ مفتی محمود ہسپتال میں غیرحاضر ڈاکٹرز کے خلاف کارروائی 23ڈاکٹرز ودیگر کومعطل کردیاگیا۔ واضح رہے کہ وزیراعلیٰ بلوچستان میرسرفرازبگٹی نے گزشتہ روز مفتی محمود ہسپتال کچلاک کادورہ کیاتھا جہاں پر وزیراعلیٰ بلوچستان نے غیرحاضر طبی عملے کے خلاف کارروائی کی ہدایت کی تھی ۔ترجمان حکومت بلوچستان شاہد رند کے مطابق وزیر اعلی بلوچستان کے دورہ کچلاک کے موقع پر مفتی محمود اسپتال میں غیر حاضر ڈاکٹرز اور طبی عملے کے خلاف کارروائی ، ڈاکٹرز اور طبی عملے سمیت 23 اہکاروں کو معطل کردیا گیا،معطل ہونے والوں میں ڈپٹی میڈیکل سپرنٹنڈنٹ سمیت چار لیڈی میڈیکل آفیسرز ، چھ میڈیکل افسران شامل ہیںمعطل ہونے والے افسران میں چار لیڈی میڈیکل افسران ڈاکٹر جویریہ ضیا، ڈاکٹر عابدہ ، ڈاکٹر اقلامینا، ڈاکٹر روبینہ شاہ ،ڈپٹی میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر عمران خان ، فہیم اللہ ڈاکٹر ثنا اللہ بازئی، چیف میڈیکل آفیسرز ڈاکٹر عبدالوحید، ڈاکٹر عنایت اللہ اور ڈاکٹر فرید اللہ بھی شامل ہیں،شاہد رند کے مطابق وزیر اعلی بلوچستان کے دورہ اغبرگ میں آر ایچ سی کا تمام عملہ بھی غیر حاضر پایا گیا،آر ایچ سی اغبرگ کے 13 ملازمین معطل ، نوٹیفکیشن جاری۔

Recent Posts

6 تا 11 محرم پنجاب میں واٹس ایپ ،فیس بک ،ٹک ٹاک اور ٹوئٹر بند رہے گا،نوٹیفیکیشن جاری

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)محرم الحرام میں امن و امان برقرار رکھنے، کسی بھی ممکنہ تخریب…

2 mins ago

استعفیٰ مانگنے والے بہت سے لوگ سڑکوں پر پھر رہے ہیں، شبلی فراز کا شیر افضل مروت کے بیان پر ردعمل

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)تحریک انصاف کے رہنما شبلی فراد نے کہا ہے کہ ان سے…

22 mins ago

محکمہ خوراک بلوچستان، گندم کی 15 لاکھ بوریاں غائب

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)محکمہ خوراک بلوچستان میں کرپشن کا بڑا انکشاف ہوا ہے۔ 15لاکھ گندم کی بوریاں…

47 mins ago

بلاول بھٹو کے دورہ بلوچستان کے دور رس نتائج برآمد ہوں گے، آغا شکیل احمد درانی

خضدار(قدرت روزنامہ)پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما آغا شکیل احمد درانی نے چیئرمین بلاول بھٹو کے…

54 mins ago

بلوچ کی بقا، تشخص اور شناخت کیلئے جانوں کی پروا کیے بغیر جدوجہد کرنا ہوگی، بی ایس او پجار

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)بلوچ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن (پجار) بلوچستان یونیورسٹی میں ایک اہم اجلاس زیر صدارت مرکزی چیئرمین…

1 hour ago

ضلعی صدر کوئٹہ کو لوٹنے کی مذمت کرتے ہیں، پولیس شہریوں کو تحفظ دے، بی این پی

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)بلوچستان نیشنل پارٹی ضلع کوئٹہ کے صدر اور ممبر سینٹرل کمیٹی میر غلام نبی…

1 hour ago