پاکستان اور ازبکستان کے درمیان ریلوے لائن بچھانے پر اتفاق


اسلام آباد(قدرت روزنامہ)پاکستان اور ازبکستان کے درمیان ریلوے لائن بچھانے پر اتفاق ہوگیا ہے، جس کے نتیجے میں پاکستان کو وسطی ایشیا تک رسائی کے لیے بڑی پیش رفت ہوئی ہے۔ ذرائع نے بتایا کہ قطر کے دارالحکومت میں منعقدہ دوحہ کانفرنس کے موقع پر پاکستان، افغانستان، ازبکستان اور قطر کے درمیان ایک چار فریقی اجلاس ہوا، جس میں نمائندہ خصوص آصف درانی، افغان حکومت کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد، قطر اور ازبکستان کےاعلیٰ حکام نے شرکت کی۔خیال رہے کہ مذکورہ ریلوے لائن ازبکستان سے براستہ افغانستان پاکستان آئے گی۔ذرائع نے بتایا کہ اجلاس میں افغانستان کے راستے ازبکستان اور پاکستان کو ملانے کے لیے ٹرانس افغان ریلوے منصوبے کا جائزہ لیا گیا، ٹرانس افغان ریلوے منصوبے میں قطر بھاری سرمایہ کاری پر تیار ہوگیا۔ان کا کہنا تھا کہ یہ منصوبہ جنوبی اور وسطی ایشیا کو مؤثر طریقے سے جوڑ دے گا۔پاکستانی نمائندہ خصوصی آصف درانی کا کہنا تھا کہ تمام فریقین نے منصوبہ جلد شروع کرنے اور فوری مکمل کرنے کی درخواست کی ہے۔

Recent Posts

6 تا 11 محرم پنجاب میں واٹس ایپ ،فیس بک ،ٹک ٹاک اور ٹوئٹر بند رہے گا،نوٹیفیکیشن جاری

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)محرم الحرام میں امن و امان برقرار رکھنے، کسی بھی ممکنہ تخریب…

10 mins ago

استعفیٰ مانگنے والے بہت سے لوگ سڑکوں پر پھر رہے ہیں، شبلی فراز کا شیر افضل مروت کے بیان پر ردعمل

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)تحریک انصاف کے رہنما شبلی فراد نے کہا ہے کہ ان سے…

30 mins ago

محکمہ خوراک بلوچستان، گندم کی 15 لاکھ بوریاں غائب

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)محکمہ خوراک بلوچستان میں کرپشن کا بڑا انکشاف ہوا ہے۔ 15لاکھ گندم کی بوریاں…

55 mins ago

بلاول بھٹو کے دورہ بلوچستان کے دور رس نتائج برآمد ہوں گے، آغا شکیل احمد درانی

خضدار(قدرت روزنامہ)پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما آغا شکیل احمد درانی نے چیئرمین بلاول بھٹو کے…

1 hour ago

بلوچ کی بقا، تشخص اور شناخت کیلئے جانوں کی پروا کیے بغیر جدوجہد کرنا ہوگی، بی ایس او پجار

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)بلوچ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن (پجار) بلوچستان یونیورسٹی میں ایک اہم اجلاس زیر صدارت مرکزی چیئرمین…

1 hour ago

ضلعی صدر کوئٹہ کو لوٹنے کی مذمت کرتے ہیں، پولیس شہریوں کو تحفظ دے، بی این پی

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)بلوچستان نیشنل پارٹی ضلع کوئٹہ کے صدر اور ممبر سینٹرل کمیٹی میر غلام نبی…

1 hour ago