کوئٹہ(قدرت روزنامہ)بلوچستان میں صوبائی اسمبلی کے ارکان نے فنڈز کی بندربانٹ پر پیپلز پارٹی کی قیادت کو وزیراعلی کے خلاف شکایات کردیں۔ صوبائی حکومت کی جانب سے فنڈز دینے کے معاملے پر پیپلزپارٹی کے ارکان بلوچستان اسمبلی وزیراعلی سرفراز بگٹی سے نالاں ہو گئے اور انہوں نے پارٹی قیادت کو سرفراز بگٹی کے خلاف شکایات کے انبار لگا دیے۔ ذرائع کے مطابق پارٹی قیادت نے ارکان صوبائی اسمبلی کی شکایات کا نوٹس لیا ہے، جس کے بعد چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری 4 جولائی سے بلوچستان کا دورہ کریں گے، اس دوران وہ پیپلزپارٹی بلوچستان کے ارکان اسمبلی سے ملاقاتیں کریں گے اور ارکان کی شکایات دور کرنے کی کوشش کریں گے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ ارکان بلوچستان اسمبلی کو چند مخصوص ارکان کو فنڈز ملنے اور انہیں نظر انداز کرنے پر تحفظات ہیں۔
پنجگور(قدرت روزنامہ)مکران ڈویژن تاریکی میں ڈوب گیاتفصیلات کے مطابق ایران سے مکران کو بجلی کی…
لاہور(قدرت روزنامہ)لاہور ہائیکورٹ نے بانی پی ٹی آئی کیخلاف درج مقدمات کی تفصیلات اور گرفتار…
لاہور(قدرت روزنامہ)اینٹی کرپشن عدالت نے شہبازشریف اور حمزہ شہباز کیخلاف رمضان شوگر مل ریفرنس میں…
کوئٹہ(قدرت روزنامہ)امیر جماعت اسلامی بلوچستان ایم پی اے مولاناہدایت الرحمان بلوچ نے کہاکہ بلوچستان میں…
کراچی(قدرت روزنامہ ) نارتھ ناظم آباد کے رہائشی کو اینٹی وائیلنٹ کرائم سیل نے 4…
سبی(قدرت روزنامہ)رند قبائل کے سربراہ وسابق صوبائی وزیرسردار یار محمد رند نے کہا ہے کہ…