بیوٹمز کی بس سے گر کر طالبعلم کی موت کی ذمے دار بلوچستان حکومت ہے، روزینہ خلجی


کوئٹہ(قدرت روزنامہ)سول سوسائٹی کی رہنما روزینہ خلجی اور پی ایس او کے رہنما محمد عرفات کاکڑ ،محمد رحیم خان کاکڑ نے حکومت سے مطالبہ کیاہے کہ بیوٹمز بس حادثے کی تحقیقات کیلئے کمیٹی تشکیل دے کر حقائم قوم کے سامنے لائے جائیں اور ذ مہ داروں کا تعین اور قراراواقعی سزا دی جائے ان خیالات کا اظہار انہوں نے منگل کو کوئٹہ پریس کلب میں پریس کانفرنس کے دوران کیا ، انہوں نے کہاکہ گزشتہ روز بیوٹمز بس حادثے میں ایک طالب علم جاں بحق جبکہ ایک زخمی ہوا جوکہ قابل مذمت اور قابل افسوس عمل ہے بس میں 30افراد کی گنجائش ہونے کے بعد بس میں 75سے80طلبا کو سوار کیا گیا اور شدید گرمی اور یونیورسٹی کی نااہلی اور کوتاہی کی وجہ سے یہ حادثہ پیش آیا ہے عوام اپنے خون پسینے کی کمائی کے بعد اپنے بچوں کو اعلیٰ تعلیم کے حصول کیلئے یونیورسٹی میں بھیجتے ہیں نہ کے موت کی آغوش میں جانے کیلئے ان کا کہنا تھا کہ ہمارے ٹیکس کے پیسے کہاں خرچ ہورہے ہیں ان پیسوں سے ہمارے نو جوانوں کو تعلیم صحت اور روزگار کی سہولیات فراہم کی جائے انہوں نے کہاکہ حکومت اور انتظامیہ کی جانب سے تا حال کوئی کارروائی نہیں کی گئی جبکہ واقع کے خلاف آواز اٹھانے والے طلبا کو یونیورسٹی سے معطل کیا گیا ہے ہم واقعہ پر خاموش نہیں بیٹھیں گے اور انصاف کے حصول تک آواز بلند کرتے رہیں گئے اس لئے واقع کی تحقیقات کر کے ذمہ داروں کے خلاف کاروائی کی جائے ۔

Recent Posts

وزیر اعلیٰ پنجاب سے ا طالوی سفیر کی ملاقات، لائیو سٹاک اور ڈیر ی پراجیکٹ میں سرمایہ کاری پر اتفاق

لاہور ( قدرت روزنامہ )وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نوازسے اٹلی کی سفیرماریلنا ارمیلن نے ملاقات…

2 hours ago

مقبوضہ جموں و کشمیر، فلسطین سمیت ہر ملک میں صحافیوں پر تشدد قابل مذمت ہے:مریم نواز

لاہور ( قدرت روزنامہ )وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے صحافیوں کے خلاف جرائم کے…

2 hours ago

آئی جی پنجاب پر اعتبار نہیں، بشریٰ بی بی بہت اہم ہیں، شیخ وقاص اکرم

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف کے سیکریٹری اطلاعات شیخ وقاص اکرم کا ممکنہ احتجاج…

2 hours ago

کوئٹہ میں پولیس اہلکار کے نجی سیل پر چھاپہ، 4 نوجوان بازیاب

کوئٹہ (قدرت روزنامہ)بلوچستان کے شہر کوئٹہ میں بروری پولیس تھانے کے عملے نے پولیس اہلکار…

2 hours ago

شوہر سے پیسے چھپانے والی خاتون کو بڑا دھچکا لگ گیا

نئی دہلی(قدرت روزنامہ) بھارت میں شوہر سے پیسے چھپانے والی خاتون کو دھچکا لگ گیا…

3 hours ago

جنوبی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن، 4 خوارج ہلاک

راولپنڈی (قدرت روزنامہ)سیکیورٹی فورسز نے جنوبی وزیرستان میں آپریشن کے دوران 4 خوارج کو ہلاک…

3 hours ago