لاہور( قدرت روزنامہ )وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے ورلڈ سپورٹس جرنلسٹ ڈے پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ سپورٹس جرنلسٹ کھیل کے جوش و خروش کو ہم تک پہنچاتے ہیں . نوجوانوں میں سپورٹس کا جذبہ بیدار کرنے کے لئے سپورٹس جرنلسٹ کا کردار انتہائی اہم ہے .
پنجاب خاص طور پر لاہور میں سپورٹس جرنلسٹ کی رپورٹنگ قابل تعریف ہے . سپورٹس جرنلسٹ اپنے تجزیوں اور رپورٹنگ کے ذریعے کھیلوں کی مثبت کوریج کرتے ہیں . سپورٹس جرنلسٹ ناصرف تفریح فراہم کرتے ہے بلکہ معلومات بھی مہیا کرتے ہے .
انہوں نے کہا کہ کھیلوں سے صحتمندانہ سرگرمیوں کے فروغ کے لئے سپوررٹس جرنلسٹ کا کردار نہا یت اہم ہے . پنجا ب میں پہلی خواتین کھلاڑیوں کے لئے پنک گیمز کی کوریج کے لئے سپورٹس رپورٹرز نے مثبت کردار ادا کیا . وزیر اعلیٰ نے کہا کہ توقع ہے سپورٹس جرنلسٹ عوام کی دلچسپی کے لئے مثبت کردار ادا کرتے رہیں گے .
. .