1985کےبعد رجنی کانت کے ساتھ کام نہ کرنے کا فیصلہ کیا،کمل ہاسن

چنئی (قدرت روزنامہ) بالی ووڈ اور ساؤتھ کی فلموں کے معروف اداکار کمل ہاسن نے 40 سال کے دوران 73 سالہ سپر اسٹار رجنی کانت کے ساتھ کبھی کام نہیں کیا، اس حوالے سے حال ہی میں جب کمل ہاسن سے دونوں کے اکٹھے کام نہ کرنے کے بارے میں پوچھا گیا تو انھوں نے خاموشی توڑتے ہوئے کہا کہ ہم نے بہت سی فلموں میں اکٹھے کام کیا ہے۔

کمل ہاسن اور رجنی کانت تامل فلم انڈسٹری کے دو بڑے سپر اسٹارز ہیں اور دونوں نے 16 فلموں میں اکٹھے کام کیا جن میں اپوروا راگنگال، اوال اپادتھن، 16 ویاتھینیل سمیت کئی فلمیں شامل ہیں جبکہ یہ دونوں آخری بار ہندی فلم گرفتار (1985) میں اکٹھے نظر آئے، اس فلم میں انکے ساتھ امیتابھ بچن بھی تھے۔
69 سالہ کمل ہاسن کے مطابق 1985 کے بعد ہم نے فیصلہ کیا کہ اکٹھے کام نہیں کریں گے، ہم دونوں ایک دوسرے کے حریف نہیں ہیں۔ ہم دونوں کے استاد بھی ایک ہیں (تامل فلمساز کے بالا چندر)۔ کسی بھی دوسری جگہ کے برخلاف یہاں ہم دونوں میں کھلا مقابلہ ہے، تاہم حسد والا معاملہ نہیں اور دو مختلف راستے ہیں۔

انکا مزید کہنا تھا ہم دونوں نے کبھی ایک دوسرے کے خلاف توہین آمیز ریمارکس بھی نہیں دیے۔ ہم نے یہ کال اس وقت دی تھی جب ہم 20 سال کی عمروں کے تھے، ایسا نہیں کہ اب ہم بوڑھے یا عقلمند ہوگئے ہیں۔

Recent Posts

باجوڑ میں پولیس کی گاڑی کے قریب دھماکے میں دو افراد جاں بحق

پشاور(قدرت روزنامہ)خیبرپختونخوا کے ضلع باجوڑ کے علاقے تخت بھائی میں جلالہ پُل کے قریب دھماکے…

11 mins ago

وزیراعظم کے دورے میں تجارت و سرمایہ کاری میں اضافے کے معاملات آگے بڑھے ہیں، عطااللہ تارڑ

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) وفاقی وزیراطلاعات اور نشریات عطااللہ تارڑ نے کہا ہے کہ وزیراعظم شہباز…

19 mins ago

سمجھ نہیں آتی آئی ایم ایف مراعات میں کمی کیلیے حکومت پر زور کیوں نہیں ڈالتا، حافظ نعیم

لاہور(قدرت روزنامہ) امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمٰن نے کہا ہے کہ آئی ایم ایف…

28 mins ago

یو اے ای نے کراچی اسلام آباد ائیرپورٹس پر ایوی ایشن سیکیورٹی عالمی معیار کے مطابق قرار دیدی

کراچی(قدرت روزنامہ) متحدہ عرب امارات کی ٹیم نے کراچی اور اسلام آباد ائیرپورٹس پر ایوی…

38 mins ago

توہین رسالتؐ و قرآن کے مرتکب کو پھانسی کا حکم

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) سیشن عدالت نے توہین رسالتﷺ، توہین قرآن کے مشہور کیس کا فیصلہ…

1 hour ago

قابل ٹیکس آمدنی رکھنے کے باوجود فائلر نہ بننے والوں کو ٹیکس نیٹ میں لانے کا حکم

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) وزیرِ اعظم نے قابل ٹیکس آمدنی رکھنے کے باوجود گوشوارے جمع نہ…

1 hour ago