نازیہ حسن کے بھائی کیخلاف ایک ارب روپے کے ہرجانہ کیس میں دلچسپ موڑ آگیا

کراچی(قدرت روزنامہ) نازیہ حسن کے بھائی کیخلاف ایک ارب روپے کے ہرجانہ کیس میں دلچسپ موڑ آگیا ،اطلاعات کے مطابق سندھ ہائیکورٹ نے مرزا اشتیاق بیگ کی جانب سے معروف گلوکارہ نازیہ حسن کے بھائی کیخلاف ایک ارب روپے کے ہرجانہ کیس میں زوہیب حسن کے وکیل نے جواب کے لیئے مہلت طلب کرلی۔

عدالت عالیہ نے مرزا اشتیاق بیگ کی جانب سے زوہیب حسن کیخلاف ایک ارب روپے کے ہرجانہ کیس کی سماعت ہوئی۔ زوہیب حسن کی جانب سے ستار پیرزادہ ایڈووکیٹ نے وکالت نام جمع کرادیا۔ ستار پیر زادہ ایڈوکیٹ نے جواب جمع کرانے کے لئے مہلت طلب کرلی۔

عدالت نے دائر دعوے کی سماعت 10 نومبر تک ملتوی کردی۔ عدالت نے ذوہیب حسن کو آئندہ سماعت تک اس ایشو پر بات کرنے سے روکنے سے متعلق حکم امتناع میں توسیع کردی۔ عدالت نے زوہیب حسن کو اشتیاق بیگ کیخلاف کسی قسم کا بیان دینے سے روکا رکھا ہے۔

قبل ازیں دائر دعوے میں مرزا اشتیاق بیگ نے موقف اپنایا گیا تھا کہ زوہیب حسن نے نجی ٹی وی کو دئیے گئے انٹرویو میں من گھڑت اور جھوٹے الزامات عائد کئے۔ جھوٹے الزامات کے ساتھ توہین آمیز لہجے میں میرے خلاف باتیں کیں۔ زوہیب حسن نے اپنے انٹرویو میں نازیہ حسن کی موت غیر فطری قرار دیا۔

نازیہ حسن لمبے عرصے تک کینسر میں مبتلا رہی۔ نازیہ حسن کے انتقال سے متعلق برطانیہ حکام کا ڈیتھ سرٹفیکٹ موجود ہے۔ زوہیب حسن کے الزامات حقائق کے برعکس ہیں۔زوہیب حسن کو مرزا اشتیاق بیگ کے خلاف بیان بازی سے روکا جائے۔ زوہیب حسن اپنا بیان واپس لے کر معافی مانگیں۔ ذوہیب حسن سے ایک روپے ہرجانہ بھی دلوایا جائے۔

Recent Posts

ضلع کرم میں قبائلی جھڑپیں، 6 افراد جاں بحق، متعدد زخمی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)خیبرپختونخوا کے ضلع کرم کے مختلف علاقوں میں قبائل کے درمیان مسلح…

3 mins ago

جلسے 2028 میں کریں گے، ابھی وعدے پورے کرنے کا وقت ہے، وزیراعظم شہبازشریف

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیراعظم محمد شہبازشریف کا کہنا ہے کہ انتشاری سیاست مسترد کرکے عوام…

12 mins ago

پاکستان نے رواں مالی سال کے پہلے2 ماہ میں کتنے ملین ڈالر مالیت کے موبائل فون درآمد کیے؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان نے رواں مالی سال 2024-25 کے پہلے 2 ماہ (جولائی تا…

26 mins ago

فیصل آباد، بیہوشی کے انجکشن کا استعمال، کمسن مریضہ سے زیادتی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)فیصل آباد میں اسپتال کے ملازم نے 14 لڑکی کو نشہ آور…

35 mins ago

پی ٹی آئی ہر گزرتے دن کے ساتھ بے نقاب ہو رہی ہے، بیرسٹر دانیال چوہدری

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما بیرسٹر دانیال چوہدری نے کہا کہ…

47 mins ago

پی ٹی آئی کے انقلاب کو جوتیاں چھوڑ کر بھاگتے دیکھا، عظمیٰ بخاری

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیراطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ گزشتہ روز پی ٹی…

55 mins ago