کلی پابندہ خان،مریم کالونی میں واسا کی نااہلی اور غفلت کے باعث علاقہ مکین پینے کے پانی سے محروم ہوچکے ہیںسید ناصر اآغا

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)پاکستان پیپلز پارٹی ضلع کوئٹہ کے ڈپٹی سیکٹریری اطلاعات سید ناصر اغا نے بیان دیتے ہوئے کہا ہے کہ کلی پابندہ خان،مریم کالونی میں واسا کی نااہلی اور غفلت کے باعث علاقہ مکین پینے کے پانی سے محروم ہوچکے ہیں حالانکہ رکن اسمبلی نے دو ٹیوب ویل منظور کئے تھے لیکن علاقے کے لوگون کو پانی کی فراہمی کے لئے کوئی اقدام نہیں ہوسکا شدید گرمی میں علاقہ مکین مہنگے داموں پانی کے ٹینکرز خریدنے پر مجبور ہیں واسا حکام کو اس اہم مسئلے کی جانب کئ مرتبہ توجہ مبذول کرائی گئی مگر کوئی شنوائی نہیں ہوئی پیپلز پارٹی کے رکن اسمبلی میر لیاقت لہڑی علاقے میں ٹیوب ویلوں کی فوری تنصیب کا کام شروع کرکے پانی کے بحران کو ختم کرنے کا اقدام کریں بصورت دیگر انتہائی اقدام سے گریز نہیں کیا جائے گا

. .

متعلقہ خبریں