وزیرخوراک خیبرپختونخوا نے گرڈ اسٹیشن میں داخل ہوکر 5 سے زائد فیڈرز پر بجلی بحال کرادی


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیرخوراک خیبرپختونخوا ظاہر شاہ طورو نے مردان میں گرڈ اسٹیشن میں داخل ہوکر 5 سے زائد فیڈرز پر بجلی بحال کرادی۔
صوبائی وزیر خیبرپختونخوا ظاہر شاہ طورو نے مردان میں گریڈ اسٹیشن کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے گریڈ اسٹیشن میں بجلی لوڈشیڈنگ سے متعلق پیسکو حکام سے ملاقات کی۔
اس موقع پر ظاہر شاہ طورو نے گریڈ اسٹیشن میں 5 سے زائد فیڈرز پر بجلی بحال کروا دی۔
وزیر خوراک خیبر پختونخوا کا کہنا تھا کہ متعلقہ فیڈرز پر لوڈشیڈنگ کا دورانیہ 18 گھنٹوں سے زیادہ تھا، لوڈشیڈنگ نے عوام کا برا حال کردیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ پشاور الیکٹرک سپلائی کمپنی (پیسکو) حکام سے بجلی بحال کرانے کی درخواست کی ، میری درخواست کو قبول کرتے ہوئے پیسکو نے بجلی بحال کی۔
ظاہر شاہ طورو نے مزید کہا کہ مردان کے علاقے رورل۔1، باغ ارم، عید گاہ، مستری آباد ، شیخ ملتون ٹاؤن، نوے کلے اور احمد آباد کو بجلی بحال کی گئی۔
صوبائی وزیر خیبرپختونخوا نے واپڈا حکام کو ہدایت کی کہ شیڈول لوڈ شیڈنگ کے علاوہ بجلی کی فراہمی ہر صورت یقینی بنائی جائے۔

Recent Posts

وزیراعلیٰ کی قیادت میں عمران خان کی رہائی کیلیے تحریک کا آغاز ہوچکا، خیبرپختونخوا حکومت

پشاور(قدرت روزنامہ) خیبرپختونخوا حکومت کے مشیر اطلاعات نے پاکستان تحریک انصاف کے بانی عمران خان…

41 mins ago

باجوڑ میں پولیس کی گاڑی کے قریب دھماکے میں دو افراد جاں بحق

پشاور(قدرت روزنامہ)خیبرپختونخوا کے ضلع باجوڑ کے علاقے تخت بھائی میں جلالہ پُل کے قریب دھماکے…

55 mins ago

وزیراعظم کے دورے میں تجارت و سرمایہ کاری میں اضافے کے معاملات آگے بڑھے ہیں، عطااللہ تارڑ

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) وفاقی وزیراطلاعات اور نشریات عطااللہ تارڑ نے کہا ہے کہ وزیراعظم شہباز…

1 hour ago

سمجھ نہیں آتی آئی ایم ایف مراعات میں کمی کیلیے حکومت پر زور کیوں نہیں ڈالتا، حافظ نعیم

لاہور(قدرت روزنامہ) امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمٰن نے کہا ہے کہ آئی ایم ایف…

1 hour ago

یو اے ای نے کراچی اسلام آباد ائیرپورٹس پر ایوی ایشن سیکیورٹی عالمی معیار کے مطابق قرار دیدی

کراچی(قدرت روزنامہ) متحدہ عرب امارات کی ٹیم نے کراچی اور اسلام آباد ائیرپورٹس پر ایوی…

1 hour ago

توہین رسالتؐ و قرآن کے مرتکب کو پھانسی کا حکم

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) سیشن عدالت نے توہین رسالتﷺ، توہین قرآن کے مشہور کیس کا فیصلہ…

2 hours ago