خوبصورت بال چاہتی ہیں تو سرسوں کے تیل میں ایک چیز مکس کریں


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)کالے لمبے اور گھنے بال کسے پسند نہیں، لیکن ان کی دیکھ بھال بھی کوئی آسان کام نہیں ہے۔ اس کے لیے خواتین کئی گھریلو طریقے آزماتی ہیں۔
جب بات آتی ہے گھریلو طریقوں کی تو، بالوں میں تیل لگانا بہترین طریقہ ہے۔ اس سے بالوں کی اچھی افزائش ہوتی ہے، اور دماغ کو ٹھنڈک اور سکون بھی ملتا ہے۔
کچھ ناریل کے تیل سے مالش کریں اور کچھ زیتون کے تیل سے، اس کے علاوہ سرسوں کا تیل بھی بالوں کے لیے اچھا ہے۔
یہاں ہم آپ کو سرسوں کے تیل کا سب سے آسان ااور موثر ہیک بتا رہے ہیں، جسے آزما کر اپنے بال خوبصورت اور گھنے کر سکتی ہیں۔
سب سے پہلے ایک پیالے میں سرسوں کا تیل لیں اور اس میں 3-4 چائے کے چمچ پانی ڈال کر اسے اچھی طرح مکس کر لیں، یہاں تک کہ یہ تھوڑا کریمی نظر آئے۔
اس کے بعد اس میں دو وٹامن ای کیپسول شامل کریں۔ اب اس تیار شدہ مرکب سے بالوں اور سر کی جڑوں میں مالش کریں۔
یہ تیل بالوں کو مکمل غذائیت دے گا، بالوں کی نشونما اور چمک کے لیے یہ تیل اکسیر ہے۔ آپ کچھ ہی دنوں کے استعمال سے فرق محسوس کرنا شروع کر دیں گی۔

Recent Posts

وزیراعلیٰ کی قیادت میں عمران خان کی رہائی کیلیے تحریک کا آغاز ہوچکا، خیبرپختونخوا حکومت

پشاور(قدرت روزنامہ) خیبرپختونخوا حکومت کے مشیر اطلاعات نے پاکستان تحریک انصاف کے بانی عمران خان…

27 mins ago

باجوڑ میں پولیس کی گاڑی کے قریب دھماکے میں دو افراد جاں بحق

پشاور(قدرت روزنامہ)خیبرپختونخوا کے ضلع باجوڑ کے علاقے تخت بھائی میں جلالہ پُل کے قریب دھماکے…

42 mins ago

وزیراعظم کے دورے میں تجارت و سرمایہ کاری میں اضافے کے معاملات آگے بڑھے ہیں، عطااللہ تارڑ

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) وفاقی وزیراطلاعات اور نشریات عطااللہ تارڑ نے کہا ہے کہ وزیراعظم شہباز…

49 mins ago

سمجھ نہیں آتی آئی ایم ایف مراعات میں کمی کیلیے حکومت پر زور کیوں نہیں ڈالتا، حافظ نعیم

لاہور(قدرت روزنامہ) امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمٰن نے کہا ہے کہ آئی ایم ایف…

59 mins ago

یو اے ای نے کراچی اسلام آباد ائیرپورٹس پر ایوی ایشن سیکیورٹی عالمی معیار کے مطابق قرار دیدی

کراچی(قدرت روزنامہ) متحدہ عرب امارات کی ٹیم نے کراچی اور اسلام آباد ائیرپورٹس پر ایوی…

1 hour ago

توہین رسالتؐ و قرآن کے مرتکب کو پھانسی کا حکم

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) سیشن عدالت نے توہین رسالتﷺ، توہین قرآن کے مشہور کیس کا فیصلہ…

2 hours ago