بھارتی ٹیم کو چیمپئنز ٹرافی کیلئے پاکستان لانے کیلئے کیا کرنا ہو گا؟ سلمان بٹ نے زبردست مشورہ دیدیا

لاہور (قدرت روزنامہ )قومی ٹیم کے سابق کپتان سلمان بٹ نے چیمپیئنز ٹرافی 2025 میں بھارتی ٹیم کی شرکت سے متعلق انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کو نمٹنے دینے کا مشورہ دیدیا ہے۔

اپنے یوٹیوب چینل پر گفتگو کرتے ہوئے سابق کپتان و کمنٹیٹر سلمان بٹ نے کہا کہ جے شاہ کے ایک حالیہ بیان پر لوگ سمجھ رہے ہیں کہ بھارتی ٹیم پاکستان آکر چیمپئیز ٹرافی 2025 حصہ لے گی یہ کوئی مثبت اشارہ نہیں لگ رہا، متعدد بار ایسی رپورٹس آئی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان میں چیمپئیز ٹرافی 2025 کے انعقاد کا رائٹ آئی سی سی نے دیا ہے تو ہم میزبانی کررہے ہیں، یہ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کا فرض ہے کہ وہ اس بات کو یقینی بنائے کہ تمام ٹیمیں پاکستان کا دورہ کریں۔

سلمان بٹ نے کہا کہ آئی سی سی صحیح معنوں میں پاکستان کی میزبانی میں ہونے والی چیمپئیز ٹرافی کے دوران کٹہرے میں کھڑا ہوگا اور پھر انٹرنیشنل باڈی کی غیر جانبداری سب کے سامنے عیاں ہوگی۔

اگر بھارت آئی سی سی کو پاکستان آنے سے انکار کرتا ہے تو یہ دیکھنا ہوگا کہ پھر انٹرنیشنل کرکٹ کونسل بھارت کیساتھ کیا سلوک کرتی ہے، اگر وہ آتے ہیں، تو وہ خوش آمدید کہیں گے اور نہیں آتے تو آئی سی سی کو نمٹنے دینا چاہیے۔

Recent Posts

وزیراعلیٰ کی قیادت میں عمران خان کی رہائی کیلیے تحریک کا آغاز ہوچکا، خیبرپختونخوا حکومت

پشاور(قدرت روزنامہ) خیبرپختونخوا حکومت کے مشیر اطلاعات نے پاکستان تحریک انصاف کے بانی عمران خان…

2 hours ago

باجوڑ میں پولیس کی گاڑی کے قریب دھماکے میں دو افراد جاں بحق

پشاور(قدرت روزنامہ)خیبرپختونخوا کے ضلع باجوڑ کے علاقے تخت بھائی میں جلالہ پُل کے قریب دھماکے…

2 hours ago

وزیراعظم کے دورے میں تجارت و سرمایہ کاری میں اضافے کے معاملات آگے بڑھے ہیں، عطااللہ تارڑ

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) وفاقی وزیراطلاعات اور نشریات عطااللہ تارڑ نے کہا ہے کہ وزیراعظم شہباز…

2 hours ago

سمجھ نہیں آتی آئی ایم ایف مراعات میں کمی کیلیے حکومت پر زور کیوں نہیں ڈالتا، حافظ نعیم

لاہور(قدرت روزنامہ) امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمٰن نے کہا ہے کہ آئی ایم ایف…

2 hours ago

یو اے ای نے کراچی اسلام آباد ائیرپورٹس پر ایوی ایشن سیکیورٹی عالمی معیار کے مطابق قرار دیدی

کراچی(قدرت روزنامہ) متحدہ عرب امارات کی ٹیم نے کراچی اور اسلام آباد ائیرپورٹس پر ایوی…

2 hours ago

توہین رسالتؐ و قرآن کے مرتکب کو پھانسی کا حکم

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) سیشن عدالت نے توہین رسالتﷺ، توہین قرآن کے مشہور کیس کا فیصلہ…

3 hours ago