کوئٹہ(قدرت روزنامہ) بلوچستان میں گزشتہ مالی سال کے دوران آپریٹنگ اخراجات کی مد میں 3 ارب 39 کروڑ روپے اضافی خرچ کیے گئے .
ایکسپریس نیوز کے مطابق بلوچستان حکومت نے گزشتہ مالی سال 2023-24 کے دوران 3 ارب 39 کروڑ روپے آپریٹنگ اخراجات کی مد میں اضافی خرچ کر ڈالے .
حکومتی ذرائع کے مطابق آپریٹنگ اخراجات گاڑیوں کے تیل اور دفتری خرچوں پر مشتمل ہوتے ہیں . گزشتہ مالی سال 2023-24 میں آپریٹنگ اخراجات کے لیے 31ارب 93کروڑ روپے رکھے گئے تھے .
مالی سال کے آخر میں مختص کیے گئے 31 ارب 93 کروڑ روپے سے 3 ارب 39 کروڑ روپے اضافی خرچ ہوئے، جو کل ملا کر آپریٹنگ اخراجات کی مد 35ارب 32کروڑ روپے کے اخراجات بن گئے .