آبپارہ کیس:بانی پی ٹی آئی سمیت تمام ملزمان بری

اسلام آ باد(قدرت روزنامہ ) ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد نے تھانہ آبپارہ میں درج مقدمے میں بانی پی ٹی آئی عمران خان سمیت تمام ملزمان کو بری کر دیا .
جوڈیشل مجسٹریٹ یاسر محمود نے محفوظ شدہ فیصلہ سنایا .

مقدمے سے بری ہونے والے ملزمان میں بانی پی ٹی آئی، شاہ محمود قریشی، شیخ رشید، شہریار آفریدی، فیصل جاوید، راجہ خرم نواز، علی نواز اعوان، اسد قیصر و دیگر شامل ہیں . عمران خان، شیخ رشید و دیگر کی جانب سے سردار مصروف ایڈووکیٹ اور انصر کیانی نے دلائل دیے تھے . واضح رہے کہ بانی پی ٹی آئی، شاہ محمود قریشی، شیخ رشید و دیگر کے خلاف الیکشن کمیشن کے فیصلے کے خلاف احتجاج پر مقدمہ درج کیا گیا تھا .

. .

متعلقہ خبریں