وزیراعظم شہباز شریف کی تاجک ہم منصب سے ملاقات


دوشنبے(قدرت روزنامہ) وزیراعظم شہباز شریف نے دو شنبے میں تاجک ہم منصب قاہر رسول زادہ سے ملاقات کی۔
پاکستان اور تاجکستان کے وزرائے اعظم نے ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور اور مختلف شعبوں میں دو طرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال کیا اور برادرانہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کی خواہش کا اعادہ کیا۔ وزیراعظم شہباز شریف نے تاجک وزیراعظم کو تیسری اعلیٰ سطح آبی کانفرنس کے کامیاب انعقاد پر مبارکباد دی اور آبی سفارت کاری کے شعبے میں تاجکستان کے قائدانہ کردار کو سراہا۔
وزیراعظم شہباز شریف نے اسٹریٹجک شراکت داری کے معاہدے پر دستخط کو پاکستان اور تاجکستان کے تعلقات میں سنگ میل قرار دیتے ہوئے امید ظاہر کی کہ اس معاہدے سے مفید اقتصادی تعاون کے نئے شعبوں کو فروغ حاصل ہوگا۔
پاکستان اپنی “ویژن سنٹرل ایشیا” پالیسی کے مطابق تاجکستان سمیت وسطی ایشیائی ممالک کے ساتھ روابط کے مزید فروغ کو جاری رکھے گا۔ انہوں نے خطے کی پائیدار اور طویل مدتی سماجی و اقتصادی ترقی کے لیے علاقائی روابط کی کلیدی اہمیت پر بھی زور دیا۔
ملاقات میں وزیراعظم محمد شہباز شریف نے جنوبی اور وسط ایشیائی خطے میں علاقائی روابط کی اہمیت پر زور دیا۔ وزیراعظم محمد شہباز شریف نے تاجک وزیراعظم کو کراچی بندرگاہ کو ٹرانزٹ تجارت کے لیے استعمال کرنے کی دعوت دی۔ وزیراعظم نے کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان ریل ٹریکس اور سڑکوں کی تعمیر سے علاقئی روابط کو مزید فروغ دیا جا سکتا ہے۔ وزیراعظم نے وسط ایشیائی ممالک کو تجارتی راہداری فراہم کرنے اور علاقائی تجارت کے فروغ کے لیے پاکستان کی جانب سے علاقائی کنیکٹیویٹی سمٹ کی میزبانی کی تجویز پیش کی۔

Recent Posts

پیٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن نے ملک بھر میں جاری ہڑتال کی کال واپس لے لی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) پیٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن نے ملک بھر میں جاری ہڑتال کی…

45 mins ago

پروٹیکٹڈ صارفین کو مبینہ اووربلنگ،ایف آئی اے نے انکوائری کا آغاز کردیا

لاہور (قدرت روزنامہ) پروٹیکٹڈ صارفین کو مبینہ اووربلنگ پر وفاقی تحقیقاتی ادارے ایف آئی اے…

54 mins ago

گزشتہ ایک سال کے دوران حکومتی قرضوں میں کتنا اضافہ ہوا؟ ہوشربا انکشاف

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) سٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے حکومتی قرضوں سے متعلق…

1 hour ago

بانی پی ٹی آئی کا رویہ اورسوچ غیر سیاسی ہے،خواجہ آصف

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ لگتا ہے بانی پی…

1 hour ago

شاہد خاقان عباسی اورمولانا فضل الرحمان کا مہنگائی اور بدامنی پر اظہار تشویش

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی جے یو آئی سربراہ مولانا فضل…

1 hour ago

‘عزم استحکام’ پر تنقید پرتشویش، ڈیجیٹل دہشت گردی ریاستی اداروں کے خلاف سازش ہے، کورکمانڈرز کانفرنس

راولپنڈی(قدرت روزنامہ) کورکمانڈرز کانفرنس میں عسکری قیادت نے انسداد دہشت گردی کے خلاف “عزم استحکام”…

1 hour ago