عدالتی رپورٹنگ پر پابندی کیخلاف درخواستوں پر فیصلہ محفوظ


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)اسلام آباد ہائی کورٹ نے الیکڑانک میڈیا پر عدالتی رپورٹنگ پر پابندی کیخلاف پیمرا نوٹیفکیشن کیخلاف درخواستوں پر فیصلہ محفوظ کر لیا۔
چیف جسٹس عامر فاروق نے اسلام آباد ہائیکورٹ جرنلسٹ ایسوسی ایشن اور پریس ایسوسی ایشن آف سپریم کورٹ کی درخواستوں پر سماعت کی۔ عدالت نے فریقین کے دلائل مکمل ہونے پر فیصلہ محفوظ کرلیا جو آئندہ ہفتے سنایا جائے گا۔
چیف جسٹس عامر فاروق نے استفسار کیا کہ ایسا کیا رپورٹ ہوا تھا جس پر ڈائریکٹو جاری کرنا پڑا اور آپ سیدھا پابندی پر چلے گئے۔ زمانہ تبدیل ہوچکا ہے اور چیزیں تبدیل ہوچکی ہیں۔ ہمیں ان چیزوں کے ساتھ خود کو ڈھالنا ہے۔ اسلام آباد ہائی کورٹ کی بات کروں تو ایسا کچھ نہیں کہ کہیں غلط رپورٹنگ ہوئی ہے۔ کل میں نے جو کہا وہ بالکل درست رپورٹ ہوا۔ میں نے ہر سیاسی جماعت کے رہنماؤں کے کیس سننے کوئی ایک کیس ایسا نہیں جو مس رپورٹ ہوا ہو۔ کبھی ایسا کچھ نہیں دیکھا کہ کہنا پڑے یہ میں نے نہیں کہا۔ اگر کہیں غلط رپورٹنگ ہوئی ہے تو اس کے لیے طریقہ کار موجود ہے۔
پیمرا کے وکیل نے کہا کہ پیمرا نے اجازت دی ہے کہ جب تحریری فیصلہ آئے تو رپورٹ کرسکتے ہیں۔ یہ ہدایات میڈیا چینلز کو جاری کی گئی ہیں۔ انہوں نے سپریم کورٹ کی ایک بھی گائیڈ لائن پر عمل نہیں کیا۔ سپریم کورٹ میں عوامی مفاد کے مقدمات کی لائیو اسٹریمنگ ہوتی ہے۔
عدالت نے استفسار کیا کہ سوال یہ ہے کہ بات پابندی کی طرف کیوں گئی؟ آپ کے سامنے کوئی کمپلینٹ نہیں آئی۔ اگر ہوتی تو آپ یہاں پیش کر دیتے۔ اسلام آباد ہائیکورٹ نے ایسی کوئی شکایت نہیں بھیجی کہ غلط رپورٹنگ ہوئی ہے۔ کل ہم نے گھنٹوں سماعت کی لیکن سماعت کا حکم نامہ 4 سطروں پر مشتمل تھا۔ عدالتی آبزرویشن بھی رپورٹ ہوسکتی ہیں۔ یہاں بھی سب کیس رپورٹ نہیں ہورہے ہیں صرف عوامی نوعیت کے مقدمات رپورٹ ہورہے ہیں۔ آپ بتا دیں غلط رپورٹنگ ہوئی اور پیمرا نے ایکشن لیا ہو۔ قانون قاعدے کے حساب چلیں تو عدالت آپ کو نہیں روکے گی۔

Recent Posts

شاہد خاقان عباسی اورمولانا فضل الرحمان کا مہنگائی اور بدامنی پر اظہار تشویش

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی جے یو آئی سربراہ مولانا فضل…

3 mins ago

‘عزم استحکام’ پر تنقید پرتشویش، ڈیجیٹل دہشت گردی ریاستی اداروں کے خلاف سازش ہے، کورکمانڈرز کانفرنس

راولپنڈی(قدرت روزنامہ) کورکمانڈرز کانفرنس میں عسکری قیادت نے انسداد دہشت گردی کے خلاف “عزم استحکام”…

7 mins ago

وزیراعلیٰ کی قیادت میں عمران خان کی رہائی کیلیے تحریک کا آغاز ہوچکا، خیبرپختونخوا حکومت

پشاور(قدرت روزنامہ) خیبرپختونخوا حکومت کے مشیر اطلاعات نے پاکستان تحریک انصاف کے بانی عمران خان…

3 hours ago

باجوڑ میں پولیس کی گاڑی کے قریب دھماکے میں دو افراد جاں بحق

پشاور(قدرت روزنامہ)خیبرپختونخوا کے ضلع باجوڑ کے علاقے تخت بھائی میں جلالہ پُل کے قریب دھماکے…

3 hours ago

وزیراعظم کے دورے میں تجارت و سرمایہ کاری میں اضافے کے معاملات آگے بڑھے ہیں، عطااللہ تارڑ

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) وفاقی وزیراطلاعات اور نشریات عطااللہ تارڑ نے کہا ہے کہ وزیراعظم شہباز…

3 hours ago

سمجھ نہیں آتی آئی ایم ایف مراعات میں کمی کیلیے حکومت پر زور کیوں نہیں ڈالتا، حافظ نعیم

لاہور(قدرت روزنامہ) امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمٰن نے کہا ہے کہ آئی ایم ایف…

3 hours ago