ڈیٹنگ کی افواہوں کے دوران حریم فاروق کی ویڈیو نے مداحوں کو کشمکش میں مبتلا کر دیا

کراچی (قدرت روزنامہ) ڈیٹنگ کی افواہوں کے دوران پاکستانی اداکارہ حریم فاروق کی حالیہ ویڈیو نے سوشل میڈیا صارفین کو شش و پنج میں مبتلا کر دیا۔

روزنامہ جنگ کے مطابق فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر اداکارہ نے ایک ویڈیو شیئر کی ہے جسے دیکھ کر ان کے مداح کشمکش کا شکار ہوگئے ہیں۔

مذکورہ ویڈیو میں انہیں اپنے بچپن کے قریبی دوست سعد سلطان کی سالگرہ مناتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔ ویڈیو میں انہوں نے مختلف یاد گار لمحات کو ایڈیٹ کیا ہے۔انسٹا پوسٹ کے کیپشن میں انہوں نے لکھا کہ کیا مجھے مزید کچھ کہنے کی ضرورت ہے! ہیپی برتھ ڈے سعدی، میرے مخالف لیکن میرے لیے ضروری، میرے پاگل پن کو سکون میں تبدیل کرنے والے، ہم نے تقریباً اپنی آدھی زندگی ایک ساتھ گزاری ہے، اب مجھے یہ بھی نہیں معلوم کہ تمہارے بغیر یہ زندگی کیسی ہوگی۔ لو یو۔

اداکارہ کی ویڈیو اور کیپشن دیکھ کہ ان کے مداح اور سوشل میڈیا صارفین چہ میگوئیاں کر رہے ہیں کہ ان کی منگنی ہوگئی ہے جبکہ بعض صارف اس تجسس میں ہیں کیا یہ ویڈیو ان کے رشتے کا باضابطہ اعلان ہے؟

ایک صارف نے لکھا کہ کیا آپ کی منگنی سعد سلطان نامی لڑکے سے ہوئی ہے؟، ایک اور سوشل میڈیا صارف نے لکھا کہ اگر وہ آپ کے لیے اتنا اہم ہے تو آپ دونوں شادی کیوں نہیں کرتے؟ جبکہ دیگر کئی صارفین اداکارہ کو مشورہ دیتے دکھائی دیئے کہ اتنے مہربان اور خیال رکھنے والے دوست سے شادی کرلینی چاہیے۔

Recent Posts

پروٹیکٹڈ صارفین کو مبینہ اووربلنگ،ایف آئی اے نے انکوائری کا آغاز کردیا

لاہور (قدرت روزنامہ) پروٹیکٹڈ صارفین کو مبینہ اووربلنگ پر وفاقی تحقیقاتی ادارے ایف آئی اے…

4 mins ago

گزشتہ ایک سال کے دوران حکومتی قرضوں میں کتنا اضافہ ہوا؟ ہوشربا انکشاف

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) سٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے حکومتی قرضوں سے متعلق…

11 mins ago

بانی پی ٹی آئی کا رویہ اورسوچ غیر سیاسی ہے،خواجہ آصف

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ لگتا ہے بانی پی…

17 mins ago

شاہد خاقان عباسی اورمولانا فضل الرحمان کا مہنگائی اور بدامنی پر اظہار تشویش

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی جے یو آئی سربراہ مولانا فضل…

20 mins ago

‘عزم استحکام’ پر تنقید پرتشویش، ڈیجیٹل دہشت گردی ریاستی اداروں کے خلاف سازش ہے، کورکمانڈرز کانفرنس

راولپنڈی(قدرت روزنامہ) کورکمانڈرز کانفرنس میں عسکری قیادت نے انسداد دہشت گردی کے خلاف “عزم استحکام”…

24 mins ago

وزیراعلیٰ کی قیادت میں عمران خان کی رہائی کیلیے تحریک کا آغاز ہوچکا، خیبرپختونخوا حکومت

پشاور(قدرت روزنامہ) خیبرپختونخوا حکومت کے مشیر اطلاعات نے پاکستان تحریک انصاف کے بانی عمران خان…

3 hours ago