متحدہ عرب امارات(قدرت روزنامہ )متحدہ عرب امارات میں پرائیویٹ سیکٹر کے لئے یکم محرم الحرام کو چھٹی کا اعلان کردیا گیا .
خلیجی میڈیا کے مطابق گزشتہ روز کئے گئے اعلان کے مطابق متحدہ عرب امارات میں نجی شعبے کے ملازمین کے لئے 7 جولائی کو چھٹی کا اعلان کیا گیا ہے .
خلیجی میڈیا کے مطابق متحدہ عرب امارات کی وزارتِ انسانی وسائل نے اسلامی سال کے موقع پر چھٹی کا اعلان کیا جو کہ شروع ہو رہا ہے . یو اے ای میں نئے ہجری سال 1446ئ کا آغاز اتوار سے ہوگا . دوسری جانب عمان میں بھی نئے اسلامی سال کے آغاز کے موقع پر سرکاری اور نجی شعبے کے ملازمین کے لئے 7 جولائی کو تعطیل کا اعلان کیا گیا ہے
. .