دل کا دورہ پڑنے پر لگا زندگی ختم ہوگئی، سشمیتا سین


ممبئی(قدرت روزنامہ) بالی ووڈ کی معروف اداکارہ سشمیتا سین نے اپنی دوسری تاریخ پیدائش سے متعلق وضاحت پیش کردی۔حال ہی میں سشمیتا سین نے اپنے آفیشل انسٹاگرام ہینڈل کی بائیو میں کچھ تبدیلی کرتے ہوئے 27 فروری 2023ء کی تاریخ کو اپنی دوسری تاریخِ پیدائش کے عنوان سے درج کیا تھا۔
سشمیتا سین کی دوسری تاریخ پیدائش نے مداحوں کو تشویش میں مبتلا کردیا تھا تاہم اب اداکارہ نے اس حوالے سے تفصیلی ویڈیو جاری کی ہے۔
اداکارہ نے انسٹاگرام پر اپنی نئی ویڈیو پوسٹ کی جس میں اُنہوں نے کہا کہ میری زندگی وہ کہانی ہے، جو میں نے خود لکھی ہے لیکن کبھی کبھی کہانی کے دوران نیا موڑ آجاتا ہے۔
اُنہوں نے کہا کہ گزشتہ سال شوٹنگ کے دوران، مجھے جان لیوا دل کا دورہ پڑا تھا، وہ میری زندگی کے سب سے طویل اور مشکل ترین 45 منٹ تھے، اُس وقت مجھے لگا تھا کہ میری کہانی ختم ہوگئی ہے۔
سشمیتا سین نے کہا کہ اس مشکل وقت میں میرے ڈاکٹروں نے ہار نہیں مانی اور ہمت سے کام لیتے ہوئے مجھے نئی زندگی دی، میرے ڈاکٹروں نے مجھے جینے کا نیا جذبہ دیا۔
اداکارہ نے مزید کہا کہ 27 فروری 2023، یہ میری دوسری تاریخ پیدائش ہے کیونکہ اسی دن مجھے دوبارہ زندگی ملی تھی اور میں یہ دن اپنے ڈاکٹروں کے نام کرنا چاہتی ہوں۔

یاد رہے کہ گزشتہ سال سشمیتا سین کو اچانک دل کا شدید دورہ پڑا تھا ان کے دل کی ایک شریان 95 فیصد تک بند تھی، اداکارہ کی فوری انجوپلاسٹی بھی کی گئی تھی۔

Recent Posts

اللہ کرے عمران خان اے پی سی میں شرکت کے بیان پر قائم رہیں، عطا تارڑ

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیر اطلاعات و نشریات عطا تارڑ نے کہا ہے کہ اےپی سی…

12 mins ago

پیٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن نے ملک بھر میں جاری ہڑتال کی کال واپس لے لی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) پیٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن نے ملک بھر میں جاری ہڑتال کی…

1 hour ago

پروٹیکٹڈ صارفین کو مبینہ اووربلنگ،ایف آئی اے نے انکوائری کا آغاز کردیا

لاہور (قدرت روزنامہ) پروٹیکٹڈ صارفین کو مبینہ اووربلنگ پر وفاقی تحقیقاتی ادارے ایف آئی اے…

1 hour ago

گزشتہ ایک سال کے دوران حکومتی قرضوں میں کتنا اضافہ ہوا؟ ہوشربا انکشاف

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) سٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے حکومتی قرضوں سے متعلق…

1 hour ago

بانی پی ٹی آئی کا رویہ اورسوچ غیر سیاسی ہے،خواجہ آصف

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ لگتا ہے بانی پی…

2 hours ago

شاہد خاقان عباسی اورمولانا فضل الرحمان کا مہنگائی اور بدامنی پر اظہار تشویش

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی جے یو آئی سربراہ مولانا فضل…

2 hours ago