میدہ اورسوجی پر ودہولڈنگ ٹیکس نافذ، 20 کلو آٹے کے تھیلے پر کتنا ٹیکس دینا پڑے گا ؟ جانیے

ا سلام آباد ( قدرت روزنامہ) گندم کی مصنوعات آٹا ،میدہ اورسوجی پر ودہولڈنگ ٹیکس نافذ کر دیا گیا جبکہ 20 کلو آٹے کے تھیلے پر کتنا ٹیکس دینا پڑے گا ؟ اس حوالے سے اہم تفصیلات سامنے آئی ہیں ۔

“جنگ ” کے مطابق ایف بی آر نے فنانس ایکٹ 2024-2025 کے ذریعے گندم کی مصنوعات بشمول آٹا میدہ سوجی فائن چوکر وغیرہ پر نصف سے اڑھائی فیصد ودہولڈنگ ٹیکس عائد کر دیا ۔

پاکستان فلور ملز ایسوسی ایشن پنجاب برانچ کے چیئرمین افتخار احمدمٹو نے گندم کی مصنوعات کے فائلر اور نان فائلر ہول سیلر اور ڈیلرزپر ودہولڈنگ ٹیکس کے نفاذ پر کہا ہےکہ اس ٹیکس کے نفاذ کا براہِ راست اثر عام صارفین پر پڑے گا، اس سے 20کلو گرام تھیلا آٹا کی قیمتوں میں 40روپے فی تھیلا تک اضافہ ، دیگر مصنوعات میدہ اور فائن آٹا کی قیمتوں میں بھی200روپے فی بوری اضافہ ہوجائے گا۔

انہوں نے وزیرِ اعظم شہباز شریف، وزیرِ خزانہ محمد اورنگزیب اور وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز سے اپیل کی ہے کہ اس ٹیکس کے نفاذ پر نظر ثانی کی جائے تاکہ حکومت کے منشور کے مطابق عوام کو سستے آٹے اور روٹی کی فراہمی ممکن ہو سکے ۔

پاکستان فلور ملز ایسوسی ایشن شمالی پنجاب کے سابق چئیرمین شیخ کاشف شبیر نے جنگ کو بتایا کہ 20 کلو آٹے کے تھیلے پر 48 روپے ٹیکس عائد ہو گیا ہے۔ گندم کی ساری مصنوعات کی قیمتیں گذشتہ روز سے بڑھ گئی ہیں۔

Recent Posts

ادارے ہمارے اور مینڈیٹ چوروں کے بیچ نہ آئیں، وزیراعلیٰ کے پی علی امین گنڈاپور

مانسہرہ(قدرت روزنامہ) وزیراعلیٰ خیبرپختوبخوا علی امین گنڈا پور نے کہا کہ اعلان کرتا ہوں کہ…

1 hour ago

پاکستان تحریک انصاف کو اسلام آباد میں جلسہ کرنے سے روک دیا گیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) وفاقی دارالحکومت کی ضلعی انتظامیہ نے تحریک انصاف کو جلسے کرنے…

1 hour ago

رواں ہفتے پنجاب اور خیبر پختونخوا کے بڑے شہروں میں اربن فلڈنگ کا خطرہ

لاہور (قدرت روزنامہ) این ڈی ایم اے نے وارننگ جاری کی ہے کہ اسلام آباد…

2 hours ago

محرمِ و الحرام میں انٹرنیٹ کی بندش کے حوالے سے وزارت داخلہ کا بیان آگیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)محرمِ و الحرام میں انٹر نیٹ کی بندش کے حوالے سے ترجمان…

2 hours ago

سولر منصوبہ، پنجاب حکومت کا بجلی صارفین کے لیے بڑا اعلان

لاہور (قدرت روزنامہ)پنجاب حکومت نے بجلی صارفین کے لیے 2 بڑے سولر منصوبوں کااعلان کردیا…

2 hours ago

اللہ کرے عمران خان اے پی سی میں شرکت کے بیان پر قائم رہیں، عطا تارڑ

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیر اطلاعات و نشریات عطا تارڑ نے کہا ہے کہ اےپی سی…

2 hours ago