پلاسٹک کی آلودگی کو ختم کرنا ہماری ذمہ داری ہے: مریم نواز

لاہور (قدرت روزنامہ ) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ پلاسٹک کی آلودگی ماحولیاتی خطرہ ہے اور اسے ختم کرنا ہماری ذمہ داری ہے۔
ورلڈ پلاسٹک بیگ فری ڈے پر ایک پیغام میں وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کا کہنا تھا کہ آج ہم صوبہ بھر میں پلاسٹک بیگ کے استعمال کو ختم کرنے کے لئے اپنے عزم کی تجدید کرتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ پلاسٹک کی آلودگی ایک بڑا ماحولیاتی خطرہ ہے اور اس مسئلے کو حل کرنے کے لئے فیصلہ کن اقدام کرنا ہماری ذمہ داری ہے، شہری پلاسٹک بیگ کی پیداوار، فروخت اور استعمال پر پابندی کے قانون پر عملدرآمد یقینی بنانے میں حکومت کا ساتھ دیں۔مریم نواز کا کہنا تھا کہ ہمارا مقصد پنجاب کو پلاسٹک فری بنانا ہے جہاں ہماری ندیاں، پارکس اور شہر پلاسٹک کی آلودگی سے پاک ہوں، نو ٹو پلاسٹک مہم کا مقصد پلاسٹک کو کم کرنا اور پائیدار متبادل کو فروغ دینا ہے، پلاسٹک کا استعمال محدود کرنے سے ہم آنے والی نسلوں کے لئے صاف اور صحت مند ماحول کو یقینی بنا سکتے ہیں۔
وزیراعلیٰ پنجاب نے مزید کہا کہ شہری پلاسٹک بیگ کی جگہ بائیو ڈی گریڈایبل بیگز استعمال کریں، پلاسٹک کے ہمارے صحت اور ماحول پر مضر اثرات کو نظر انداز نہیں کیا جا سکتا، ماحول دوست متبادل کو اپنانے سے ماحولیاتی اثرات کو نمایاں طور پر کم کیا جا سکتا ہے۔

Recent Posts

ادارے ہمارے اور مینڈیٹ چوروں کے بیچ نہ آئیں، وزیراعلیٰ کے پی علی امین گنڈاپور

مانسہرہ(قدرت روزنامہ) وزیراعلیٰ خیبرپختوبخوا علی امین گنڈا پور نے کہا کہ اعلان کرتا ہوں کہ…

17 mins ago

پاکستان تحریک انصاف کو اسلام آباد میں جلسہ کرنے سے روک دیا گیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) وفاقی دارالحکومت کی ضلعی انتظامیہ نے تحریک انصاف کو جلسے کرنے…

28 mins ago

رواں ہفتے پنجاب اور خیبر پختونخوا کے بڑے شہروں میں اربن فلڈنگ کا خطرہ

لاہور (قدرت روزنامہ) این ڈی ایم اے نے وارننگ جاری کی ہے کہ اسلام آباد…

47 mins ago

محرمِ و الحرام میں انٹرنیٹ کی بندش کے حوالے سے وزارت داخلہ کا بیان آگیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)محرمِ و الحرام میں انٹر نیٹ کی بندش کے حوالے سے ترجمان…

50 mins ago

سولر منصوبہ، پنجاب حکومت کا بجلی صارفین کے لیے بڑا اعلان

لاہور (قدرت روزنامہ)پنجاب حکومت نے بجلی صارفین کے لیے 2 بڑے سولر منصوبوں کااعلان کردیا…

57 mins ago

اللہ کرے عمران خان اے پی سی میں شرکت کے بیان پر قائم رہیں، عطا تارڑ

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیر اطلاعات و نشریات عطا تارڑ نے کہا ہے کہ اےپی سی…

1 hour ago