نعمان اعجاز کا خلیل الرحمٰن قمر کے نفرت انگیز بیان پر ردعمل


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستانی شوبز انڈسٹری کے سینیئر اداکار نعمان اعجاز نے معنی خیز پوسٹ کے ذریعے ڈرامہ نگار خلیل الرحمٰن قمر کی تنقید کا جواب دے دیا۔
حال ہی میں نجی ٹی وی چینل کو دیے گئے انٹرویو میں خلیل الرحمٰن قمر نے کہا تھا کہ نعمان اعجاز ایک گھٹیا آدمی ہیں، پوری دنیا میں صرف نعمان اعجاز ہیں جن سے اُنہیں نفرت ہے باقی لوگوں پر غصہ آتا ہے لیکن نفرت کسی سے نہیں ہے۔
اس بیان کے بعد نعمان اعجاز کے مداحوں نے سوشل میڈیا پر خلیل الرحمٰن قمر کو کڑی تنقید کا نشانہ بنایا اور کہا کہ وہ ایک باصلاحیت اور سینیئر اداکار کے بارے میں ایسے نامناسب الفاظ استعمال کرکے اپنی شخصیت کو ظاہر کررہے ہیں۔
اب سینیئر اداکار نعمان اعجاز نے بھی ڈھکے چُھپے الفاظ میں خلیل الرحمٰن قمر کے نفرت انگیز بیان پر ردعمل دے دیا ہے۔نعمان اعجاز نے اپنے آفیشل انسٹاگرام ہینڈل پر اپنی تصویر پوسٹ کی جس میں وہ کسی سے گفتگو میں مصروف ہیں۔
اداکار نے کہا کہ بیج ہمیشہ بغیر آواز کے اُگتا ہے لیکن درخت بڑے شور کے ساتھ گِرتا ہے، اس کا مطلب یہ ہے کہ تباہی میں شور ہے جبکہ کسی بھی چیز کی تخلیق خاموشی سے ہوتی ہے۔
اُنہوں نے مزید کہا کہ خاموشی میں بہت طاقت ہوتی ہے، اسی لیے خاموشی سے آگے بڑھیں، اللّٰہ آپ سب کو خوش رکھے۔

Recent Posts

ادارے ہمارے اور مینڈیٹ چوروں کے بیچ نہ آئیں، وزیراعلیٰ کے پی علی امین گنڈاپور

مانسہرہ(قدرت روزنامہ) وزیراعلیٰ خیبرپختوبخوا علی امین گنڈا پور نے کہا کہ اعلان کرتا ہوں کہ…

1 hour ago

پاکستان تحریک انصاف کو اسلام آباد میں جلسہ کرنے سے روک دیا گیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) وفاقی دارالحکومت کی ضلعی انتظامیہ نے تحریک انصاف کو جلسے کرنے…

1 hour ago

رواں ہفتے پنجاب اور خیبر پختونخوا کے بڑے شہروں میں اربن فلڈنگ کا خطرہ

لاہور (قدرت روزنامہ) این ڈی ایم اے نے وارننگ جاری کی ہے کہ اسلام آباد…

2 hours ago

محرمِ و الحرام میں انٹرنیٹ کی بندش کے حوالے سے وزارت داخلہ کا بیان آگیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)محرمِ و الحرام میں انٹر نیٹ کی بندش کے حوالے سے ترجمان…

2 hours ago

سولر منصوبہ، پنجاب حکومت کا بجلی صارفین کے لیے بڑا اعلان

لاہور (قدرت روزنامہ)پنجاب حکومت نے بجلی صارفین کے لیے 2 بڑے سولر منصوبوں کااعلان کردیا…

2 hours ago

اللہ کرے عمران خان اے پی سی میں شرکت کے بیان پر قائم رہیں، عطا تارڑ

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیر اطلاعات و نشریات عطا تارڑ نے کہا ہے کہ اےپی سی…

2 hours ago