کراچی (قدرت روزنامہ )وفاقی حکومت کی جانب سےبجٹ کے نفاذکےبعد سیمنٹ کی فی بوری کی قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی .
تفصیلات کے مطابق تعمیراتی شعبےمیں بہتری اور اپنا گھر بنانےکا خواب پورا نہ ہوسکا،سستا میٹیریل ملنا مشکل ہوگیا،بجٹ پیش ہونے کےبعد تعمیراتی سامان پچیس فیصدمہنگا ہوگیا .
مارکیٹ میں سیمنٹ کی بوری 1500روپےکی ہوگئی،جبکہ تعمیراتی سامان کی قیمتوں میں بھی اضافہ ہونےسےغریب آدمی کےلیےاپنا گھربنانا مشکل ہو چکا ہے .
مارکیٹ میں سریا 120 روپےفٹ،بجری 260 روپے کلو جبکہ ریت 3600 روپےتک پہنچ چکی ہے،بجٹ کےبعد نئےریٹ سےشہری ہی نہیں بلکہ اس کاروبار سےوابسطہ افراد بھی پریشان دیکھائی دیتے ہیں .
. .