سونیا حسین کے سابق شوہر کے ہاں بیٹی کی پیدائش


کراچی(قدرت روزنامہ) پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ سونیا حسین کے سابق شوہر اور فٹنس ٹرینر واصف محمد کی دوسری اہلیہ کے ہاں بیٹی کی پیدائش ہوئی ہے۔
واصف محمد اور اُن کی دوسری اہلیہ و اداکارہ منتشا کیانی نے سوشل میڈیا سائٹ انسٹاگرام پر مشترکہ پوسٹ کے ذریعے بیٹی کی پیدائش کی خوشخبری دی۔ اس جوڑے نے اپنی ننھی پری کی ویڈیو پوسٹ کرتے ہوئے کہا کہ ماں کی محبت اور والد کی خوبصورتی کے ساتھ آسمان سے ایک ستارہ ہماری گود میں آگِرا ہے۔
اُنہوں نے کہا کہ الحمدللہ! اللہ تعالیٰ کی رحمت سے ہمارے ہاں بیٹی کی پیدائش ہوئی ہے جس کا نام ہم نے ‘عنایہ واصف’ رکھا ہے۔ اس خبر کے سامنے آتے ہی شوبز شخصیات اور سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے واصف محمد کو بیٹی کی پیدائش کی مبارکباد دی جارہی ہیں۔
واضح رہے کہ سونیا حسین نے سال 2014 میں فٹنس ٹرینر واصف محمد سے شادی کی تھی لیکن یہ شادی طویل عرصے تک نہیں چل سکی تھی اور دونوں کے درمیان طلاق ہوگئی تھی۔
سونیا حسین سے طلاق کے بعد، واصف محمد نے گزشتہ سال اداکارہ و ماڈل منتشا کیانی سے دوسری شادی کی تھی جبکہ سونیا حسین نے اب تک شادی نہیں کی۔

Recent Posts

ادارے ہمارے اور مینڈیٹ چوروں کے بیچ نہ آئیں، وزیراعلیٰ کے پی علی امین گنڈاپور

مانسہرہ(قدرت روزنامہ) وزیراعلیٰ خیبرپختوبخوا علی امین گنڈا پور نے کہا کہ اعلان کرتا ہوں کہ…

1 hour ago

پاکستان تحریک انصاف کو اسلام آباد میں جلسہ کرنے سے روک دیا گیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) وفاقی دارالحکومت کی ضلعی انتظامیہ نے تحریک انصاف کو جلسے کرنے…

1 hour ago

رواں ہفتے پنجاب اور خیبر پختونخوا کے بڑے شہروں میں اربن فلڈنگ کا خطرہ

لاہور (قدرت روزنامہ) این ڈی ایم اے نے وارننگ جاری کی ہے کہ اسلام آباد…

2 hours ago

محرمِ و الحرام میں انٹرنیٹ کی بندش کے حوالے سے وزارت داخلہ کا بیان آگیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)محرمِ و الحرام میں انٹر نیٹ کی بندش کے حوالے سے ترجمان…

2 hours ago

سولر منصوبہ، پنجاب حکومت کا بجلی صارفین کے لیے بڑا اعلان

لاہور (قدرت روزنامہ)پنجاب حکومت نے بجلی صارفین کے لیے 2 بڑے سولر منصوبوں کااعلان کردیا…

2 hours ago

اللہ کرے عمران خان اے پی سی میں شرکت کے بیان پر قائم رہیں، عطا تارڑ

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیر اطلاعات و نشریات عطا تارڑ نے کہا ہے کہ اےپی سی…

2 hours ago