چیف جسٹس سپریم کورٹ چاہتے ہیں کہ معاملات لٹکے رہیں، رؤف حسن


اسلام آباد(قدرت روزنامہ)پی ٹی آئی کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات رؤف حسن نے کہا ہے کہ چیف جسٹس سپریم کورٹ چاہتے ہیں کہ معاملات لٹکے رہیں۔
وفاقی دارالحکومت میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے رؤف حسن کا کہنا تھا کہ کورٹ کا جو رویہ ہے وہ انتہائی غلط ہے۔ سپریم کورٹ کے چیف جسٹس چاہتے ہیں کہ معاملات لٹکے رہیں۔ ہیومن رائٹس کی پاکستان کے حوالے سے جو رپورٹ ہے، اس پر غور کرنے کی ضرورت ہے۔ پی ٹی آئی نے ہمیشہ اس طرح کی رپورٹس کا خیر مقدم کیا ہے۔ ان رپورٹس کا مطلب اندورنی معاملات میں مداخلت نہیں بلکہ سچائی کو سامنے لانا ہے۔
انہوں نے کہا کہ اس وقت ملک میں جو جمہوریت ہے، ہم اسے قبول نہیں کرتے۔ ریاستی اداروں اور عوام میں خلا پیدا کردیا گیا ہے۔ آئین میں درج حقوق عوام کو دیے جائیں۔ بانی چیئرمین پی ٹی آئی کی گرفتاری غیر آئینی ہے۔ انہیں فوری طور پر رہا کیا جائے۔ کسی کو شک نہیں ہونا چاہیے کہ بانی چیئرمین کے ساتھ جو کچھ ہورہا ہے اس کی کوئی جسٹی فکیشن نہیں ہے۔ہم چاہتے ہیں بانی چیئرمین عوام کے درمیان ہوں اور قوم کی رہنمائی کریں۔
رؤف حسن نے کہا کہ تمام مسائل کا حل بانی چیئرمین ہی ہیں جو اڈیالہ جیل میں بیٹھے ہیں۔ ان کے سوا کسی کے پاس مسائل کا کوئی حل نہیں ہے۔
سیکرٹری اطلاعات پی ٹی آئی کا مزید کہنا تھا کہ مخصوص نشستوں کے معاملے کو عدلیہ دیکھ رہی ہے۔ الیکشن کمیشن نے عدالتی فیصلے کو غلط سمجھا اور غلط عمل کیا ۔ ہم سے انتخابی نشان چھینا گیا۔ منصف آئین کی تضحیک پر تلا ہوا ہے۔ مخصوص نشستیں تحریک انصاف کو ملنی چاہییں۔
انہوں نے کہا کہ ہم کچھ مہینوں سے ملک کی مختلف جگہوں پر جلسے کرنا چاہ رہے ہیں، لیکن ہمیں اجازت نہیں دی جا رہی۔ کورٹ روم میں بیٹھ کر جج صاحب نے کہا تھا کہ ان کو جلسے کی اجازات دی جائے۔ جلسے کی اجازات ہمیں 6 جولائی ترنول کے مقام کے لیے دی گئی تھی لیکن آج 3 تاریخ ہے، اس کے باوجود ہمیں تاحال این او سی نہیں دیا گیا۔
رؤف حسن نے کہا کہ میری زمینی ناخداؤں سے درخوست ہے کہ ہمیں جلسے کے لیے این او سی دیا جائے۔ اگر این او سی نہیں ملا تو اس کے بعد جو بھی ہو گا اس کے ذمے دار یہ خود ہوں گے۔

Recent Posts

ادارے ہمارے اور مینڈیٹ چوروں کے بیچ نہ آئیں، وزیراعلیٰ کے پی علی امین گنڈاپور

مانسہرہ(قدرت روزنامہ) وزیراعلیٰ خیبرپختوبخوا علی امین گنڈا پور نے کہا کہ اعلان کرتا ہوں کہ…

3 hours ago

پاکستان تحریک انصاف کو اسلام آباد میں جلسہ کرنے سے روک دیا گیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) وفاقی دارالحکومت کی ضلعی انتظامیہ نے تحریک انصاف کو جلسے کرنے…

3 hours ago

رواں ہفتے پنجاب اور خیبر پختونخوا کے بڑے شہروں میں اربن فلڈنگ کا خطرہ

لاہور (قدرت روزنامہ) این ڈی ایم اے نے وارننگ جاری کی ہے کہ اسلام آباد…

3 hours ago

محرمِ و الحرام میں انٹرنیٹ کی بندش کے حوالے سے وزارت داخلہ کا بیان آگیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)محرمِ و الحرام میں انٹر نیٹ کی بندش کے حوالے سے ترجمان…

3 hours ago

سولر منصوبہ، پنجاب حکومت کا بجلی صارفین کے لیے بڑا اعلان

لاہور (قدرت روزنامہ)پنجاب حکومت نے بجلی صارفین کے لیے 2 بڑے سولر منصوبوں کااعلان کردیا…

3 hours ago

اللہ کرے عمران خان اے پی سی میں شرکت کے بیان پر قائم رہیں، عطا تارڑ

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیر اطلاعات و نشریات عطا تارڑ نے کہا ہے کہ اےپی سی…

4 hours ago