فواد چوہدری کے بیان پر شیر افضل مروت کا جوابی وار، نوک جھونک میں شدت


یقین سے کہہ سکتا ہوں کہ آپ صرف ایک منادی والا کے عہدے کے قابل تھے، رہنما پی ٹی آئی
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری اور اور پی ٹی آئی رہنما شیر افضل مروت کے مابین نوک جھونک کا سلسلہ جاری ہے۔ شیر افضل مروت نے فواد چوہدری کے بیان پر کہا ہے کہ ’شعیب شاہین اور رؤف حسن کو ہماری پوری زندگی میں کبھی کرپشن کے الزامات کا سامنا نہیں کرنا پڑا لیکن آپ کو عدالتوں میں کرپشن کے متعدد الزامات کا سامنا ہے، یقین سے کہہ سکتا ہوں کہ آپ صرف ایک منادی والا کے عہدے کے قابل تھے۔
واضح رہے کہ جہلم میں ایک انٹرویو کے دوران سابق وفاقی وزیر نے شیر افضل کی سیاسی خدمات پر سوال اٹھاتے ہوئے کہا تھا کہ یہ سارے ڈرائیور لیول کے لوگ ہیں، ایسے لوگ حادثاتی طور پر سیاست میں آجاتے ہیں۔
اس حوالے سے اب شیر افضل نے جوابی وار کیا ہے۔ انہوں نے سماجی روابط کی ویب سائٹ ایکس پر طویل ٹوئٹ کی۔ انہوں نے کہا کہ ’فواد چوہدری صاحب: آپ نے میرے اور پی ٹی آئی کے دیگر رہنماؤں کے خلاف بیانات دینا شروع کر دیے اور اب یہ بہانہ مت ڈھونڈیں کہ آپ کے پیٹ میں درد ہو رہا ہے۔ میں نے آپ کے بارے میں بہت کم بات کی تھی لیکن اب میں آپ کے بارے میں اپنا منہ کھولنے کا ارادہ رکھتا ہوں پیارے ارجن۔ بھاگ ارجن بھاگ ڈائیلاگ آپ کی میراتھن ریس کے مطابق ہے۔
شیر افضل نے مزید کہا کہ ’شعیب شاہین اور رؤف حسن کو ہماری پوری زندگی میں کبھی کرپشن کے الزامات کا سامنا نہیں کرنا پڑا لیکن آپ کو عدالتوں میں کرپشن کے متعدد الزامات کا سامنا ہے۔
انہوں نے کہا کہ ’آپ اس وقت ترین کی پارٹی میں شامل ہوئے جب خان کو اپنے وفاداروں کی سخت ضرورت تھی۔ میں حامد خان کی کتاب میں آپ کے بارے میں حقائق کا حوالہ نہیں دوں گا لیکن یقین سے کہہ سکتا ہوں کہ آپ صرف ایک منادی والا کے عہدے کے قابل تھے‘۔
شیر افضل کا غصہ یہاں تک بھی ٹھنڈا نہیں ہوا اور انہوں نے کہا کہ ’اگر آپ ماضی میں پی ٹی آئی کا حصہ نہ ہوتے تو یقیناً آپ چاہت فتح علی خان کا ہمنوا ہوتے۔ اب تک میں میڈیا سے دور رہا ہوں لیکن لگتا ہے کہ آپ ٹاک شوز میں میری بحالی کا سبب بنیں گے‘۔

Recent Posts

خضدار، بجلی کا مصنوعی بحران، اربوں روپے کی فصلیں سبزیاں و باغات تباہ

خضدار(قدرت روزنامہ)بلوچستان بھر میں بجلی کی مصنوعی بحران زمینداروں کےاربوں روپئے کی فصلیں سبزیاں ,ٹماٹر…

1 min ago

ادارے ہمارے اور مینڈیٹ چوروں کے بیچ نہ آئیں، وزیراعلیٰ کے پی علی امین گنڈاپور

مانسہرہ(قدرت روزنامہ) وزیراعلیٰ خیبرپختوبخوا علی امین گنڈا پور نے کہا کہ اعلان کرتا ہوں کہ…

5 hours ago

پاکستان تحریک انصاف کو اسلام آباد میں جلسہ کرنے سے روک دیا گیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) وفاقی دارالحکومت کی ضلعی انتظامیہ نے تحریک انصاف کو جلسے کرنے…

6 hours ago

رواں ہفتے پنجاب اور خیبر پختونخوا کے بڑے شہروں میں اربن فلڈنگ کا خطرہ

لاہور (قدرت روزنامہ) این ڈی ایم اے نے وارننگ جاری کی ہے کہ اسلام آباد…

6 hours ago

محرمِ و الحرام میں انٹرنیٹ کی بندش کے حوالے سے وزارت داخلہ کا بیان آگیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)محرمِ و الحرام میں انٹر نیٹ کی بندش کے حوالے سے ترجمان…

6 hours ago

سولر منصوبہ، پنجاب حکومت کا بجلی صارفین کے لیے بڑا اعلان

لاہور (قدرت روزنامہ)پنجاب حکومت نے بجلی صارفین کے لیے 2 بڑے سولر منصوبوں کااعلان کردیا…

6 hours ago