فواد خان 8 سال بعد بالی ووڈ میں واپسی کے لیے تیار


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)بھارتی فلموں کے شوقین افراد تقریبا آٹھ سال سے فواد خان کی ہندی فلموں میں واپسی کا بے صبری سے انتظار کر رہے ہیں۔ یہ انتظار آخر کار ختم ہو گیا ہے ، کیونکہ اداکاراب وانی کپور کے ساتھ اپنی متوقع واپسی کے لئے تیار ہیں۔
بھارتی میڈیارپورٹس کے مطابق پاکستانی اداکار وانی کپور کے ساتھ بالی ووڈ میں ایک نئی فلم میں شاندار واپسی کرنے کے لئے تیار ہیں، جس کی پروڈکشن شروع ہونے والی ہے۔
ذرائع کے مطابق منصوبے کی شوٹنگ جلد ہی لندن میں شروع ہوگی جس کی پری پروڈکشن کو پہلے ہی حتمی شکل دے دی گئی ہے۔ اس منصوبے کے بارے میں مخصوص تفصیلات کو پوشیدہ رکھا جا رہا ہے ، کیونکہ پروڈیوسر اپنی بڑی کاسٹنگ کے بارے میں رازداری برقرار رکھنا چاہتے ہیں۔
واضح رہے کہ فواد چوہدری کی بالی ووڈ میں واپسی اس وقت ہوئی ہے، جب ممبئی ہائی کورٹ نے بھارتی شہریوں، کمپنیوں اور پاکستانی فنکاروں بشمول اداکاروں، گلوکاروں، موسیقاروں، نغمہ نگاروں اور تکنیکی ماہرین کے ساتھ تعاون پر مکمل پابندی عائد کرنے کی درخواست مسترد کردی تھی۔ فیصلے میں کہا گیا تھا کہ یہ درخواست ثقافتی ہم آہنگی، اتحاد اور امن کو فروغ دینے کی سمت میں ایک پسپائی ہے۔
فواد کو بالی وُڈ میں آخری بار کرن جوہر کی فلم ’اے دل ہے مشکل‘ اور ’کپور اینڈ سنز‘ میں دیکھا گیا تھا۔ فی الحال فواد خان ایک ویب سیریز ’برزخ‘ کے ساتھ اسکرینوں پر واپسی کے لیے تیار ہیں، جس میں وہ معاون اداکارہ صنم سعید کے ساتھ دوبارہ جلوہ گر ہوں گے۔ یہ ویب سیریز 19 جولائی کو ریلیز ہونے کے لئے تیار ہے۔

Recent Posts

کوئٹہ، بلوچستان میں معیاری تعلیم کی ترویج و ترقی میں نصاب کا کردار کے عنوان کے تحت اجلاس کا انعقاد

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)سینٹر فار پیس اینڈ ڈویلپمنٹ اور بلوچستان پروفیسرز اینڈ لیکچررز ایسوسی ایشن کے زیر…

2 mins ago

خضدار، بجلی کا مصنوعی بحران، اربوں روپے کی فصلیں سبزیاں و باغات تباہ

خضدار(قدرت روزنامہ)بلوچستان بھر میں بجلی کی مصنوعی بحران زمینداروں کےاربوں روپئے کی فصلیں سبزیاں ,ٹماٹر…

7 mins ago

ادارے ہمارے اور مینڈیٹ چوروں کے بیچ نہ آئیں، وزیراعلیٰ کے پی علی امین گنڈاپور

مانسہرہ(قدرت روزنامہ) وزیراعلیٰ خیبرپختوبخوا علی امین گنڈا پور نے کہا کہ اعلان کرتا ہوں کہ…

5 hours ago

پاکستان تحریک انصاف کو اسلام آباد میں جلسہ کرنے سے روک دیا گیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) وفاقی دارالحکومت کی ضلعی انتظامیہ نے تحریک انصاف کو جلسے کرنے…

6 hours ago

رواں ہفتے پنجاب اور خیبر پختونخوا کے بڑے شہروں میں اربن فلڈنگ کا خطرہ

لاہور (قدرت روزنامہ) این ڈی ایم اے نے وارننگ جاری کی ہے کہ اسلام آباد…

6 hours ago

محرمِ و الحرام میں انٹرنیٹ کی بندش کے حوالے سے وزارت داخلہ کا بیان آگیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)محرمِ و الحرام میں انٹر نیٹ کی بندش کے حوالے سے ترجمان…

6 hours ago