چیمپئنز ٹرافی میں پاک بھارت ٹاکرا لاہور میں شیڈول، مقابلہ یکم مارچ کو ہو گا

ممبئی(قدرت روزنامہ)پاکستان میں شیڈول چیمپئنز ٹرافی 2025 کا سب سے بڑا پاک بھارت ٹاکرا یکم مارچ کو ہو گا . اس سلسلے میں بھارتی میڈیا نے آئی سی سی بورڈ ممبر سے گفتگو کے حوالے سے رپورٹ کرتے ہوئے کہا ہے کہ روایتی حریفوں کے درمیان میچ لاہور میں شیڈول کیا گیا ہے .


بھارتی کرکٹ ٹیم کے میچز ایک ہی وینیو یعنی لاہور میں رکھے گئے ہیں . پی سی بی نے چیمپنز ٹرافی کا شیڈول آئی سی سی کے ساتھ شیئر کیا ہوا ہے . بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ پاکستان کے شیئر کردہ شیڈول کو ابھی تک بھارتی کرکٹ بورڈ نے منظوری نہیں دی . سیکیورٹی اور لاجسٹکل مسائل کی وجہ سے بھارت کے تمام میچز لاہور میں کروانے کی تجویز دی گئی ہے . مجوزہ شیڈول میں گروپ اے میں پاکستان اور بھارت کے علاوہ بنگلادیش اور نیوزی لینڈ شامل ہیں جبکہ گروپ بی میں انگلینڈ، جنوبی افریقہ، آسٹریلیا اور افغانستان کو رکھا گیا ہے .

بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ چیمپئنز ٹرافی پر تمام ممبرز ممالک نے آئی سی سی کو اپنی سپورٹ کی تصدیق کروادی ہے جبکہ چیمپئنز ٹرافی پر بی سی سی آئی حکومت سے مشاورت کے بعد فیصلہ کرے گی . چیمپئنز ٹرافی 19 فروری سے 9 مارچ تک کی تاریخ تجویز کی گئی ہے . 10 مارچ چیمپئنز ٹرافی فائنل کے لیے ریزرو ڈے کے طور پر رکھا گیا ہے .

. .

متعلقہ خبریں