چیمپئنز ٹرافی میں پاک بھارت ٹاکرا لاہور میں شیڈول، مقابلہ یکم مارچ کو ہو گا

ممبئی(قدرت روزنامہ)پاکستان میں شیڈول چیمپئنز ٹرافی 2025 کا سب سے بڑا پاک بھارت ٹاکرا یکم مارچ کو ہو گا۔اس سلسلے میں بھارتی میڈیا نے آئی سی سی بورڈ ممبر سے گفتگو کے حوالے سے رپورٹ کرتے ہوئے کہا ہے کہ روایتی حریفوں کے درمیان میچ لاہور میں شیڈول کیا گیا ہے۔
بھارتی کرکٹ ٹیم کے میچز ایک ہی وینیو یعنی لاہور میں رکھے گئے ہیں۔ پی سی بی نے چیمپنز ٹرافی کا شیڈول آئی سی سی کے ساتھ شیئر کیا ہوا ہے۔بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ پاکستان کے شیئر کردہ شیڈول کو ابھی تک بھارتی کرکٹ بورڈ نے منظوری نہیں دی۔ سیکیورٹی اور لاجسٹکل مسائل کی وجہ سے بھارت کے تمام میچز لاہور میں کروانے کی تجویز دی گئی ہے۔ مجوزہ شیڈول میں گروپ اے میں پاکستان اور بھارت کے علاوہ بنگلادیش اور نیوزی لینڈ شامل ہیں جبکہ گروپ بی میں انگلینڈ، جنوبی افریقہ، آسٹریلیا اور افغانستان کو رکھا گیا ہے۔

بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ چیمپئنز ٹرافی پر تمام ممبرز ممالک نے آئی سی سی کو اپنی سپورٹ کی تصدیق کروادی ہے جبکہ چیمپئنز ٹرافی پر بی سی سی آئی حکومت سے مشاورت کے بعد فیصلہ کرے گی۔چیمپئنز ٹرافی 19 فروری سے 9 مارچ تک کی تاریخ تجویز کی گئی ہے۔ 10 مارچ چیمپئنز ٹرافی فائنل کے لیے ریزرو ڈے کے طور پر رکھا گیا ہے۔

Recent Posts

دیوا جلائیں اور بتیاں بجھا دیں، شازیہ منظور نے بجلی کا بل کم لانے کا نسخہ بتا دیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)گلوکارہ شازیہ منظور نے بجلی کا بل کم لانے کا نسخہ بناتے…

13 mins ago

100 روپے کا بیلنس لوڈ کروانے پر اب صارف کو کتنا بیلنس ملے گا؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)موبائل فون جو جدید دور میں عوام کے لیے ایک دوسرے سے…

21 mins ago

خیبرپختونخوا میں سرکاری ملازمین کی پینشن ختم، متبادل نظام کیا ہے؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)خیبرپختونخوا حکومت نے بالآخر پینشن ریفارمز پر عملدرآمد شروع کردیا، جس کے…

28 mins ago

پیٹرولیم ڈیلرز کی ایک روزہ ہڑتال کے بعد حکومت نے ایڈوانس ٹیکس ختم کردیا

کراچی(قدرت روزنامہ)وفاقی حکومت نے پاکستان پیٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن کی ایک دن کی ہڑتال کے…

41 mins ago

مہنگائی کی ہفتہ وار شرح میں 1.28 فیصد، سالانہ بنیاد پر 23.59 فیصد اضافہ

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)ملک میں ایک ہفتے کی کمی کے بعد مہنگائی کی شرح میں پھر…

50 mins ago

عالیہ بھٹ کی نئی جاسوسی تھرلر فلم کا نام سامنے آگیا

ممبئی(قدرت روزنامہ)بالی وڈ سپر اسٹار اداکارہ عالیہ بھٹ کی یش راج فلمز کے ساتھ نئی…

59 mins ago