نیتوں کا بحران ختم ہوگاتوہی معیشت کا بحران ختم کیا جاسکتا، خالد مقبول صدیقی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وفاقی وزیر تعلیم و پیشہ ورانہ تربیت خالد مقبول صدیقی نے خطے کے ممالک کی طرح پائیدار ترقی کا ہدف حاصل کرنے پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان میں معیشت سے زیادہ نیتوں کا بحران ہے اور نیتوں کا بحران دور کیے بغیر معاشی بحران ختم نہیں ہوسکتا .

اسلام آباد میں ایک پروگرام کی افتتاحی تقریب میں بطور مہمان خصوصی شرکت کے دوران خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر برائے تعلیم و پیشہ ورانہ تربیت خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ مجھے ملک میں معیشت کا بحران نظر نہیں آرہا ہے بلکہ اصل بحران نیتوں کا ہے اور نیتوں کا بحران دور کیے بغیر معیشت کا بحران ختم نہیں کیا جاسکتا ہے .

انہوں نے کہا کہ تجارتی خسارے سے کہیں زیادہ خطرناک اعتماد کا فقدان ہے لہٰذا ضرورت ہے کہ تبدیلی اندر سے لائیں ورنہ باہر سے تبدیلی بہت تیزی سے آرہی ہے .

ان کا کہنا تھا کہ دنیا میں کوئی بھی ملک تنہا ترقی نہیں کرتا بلکہ پورا خطہ ترقی کرتا ہے مگر ہمارے معاملے میں یہ بھی اس کے برعکس ہے، ہمارا خطہ ترقی کر رہا ہے اور پڑوسی ممالک نے اپنے کروڑوں لوگوں کو خط غربت سے نکالا ہے مگر ہماری غربت بڑھ رہی ہے .

. .

متعلقہ خبریں