نیتوں کا بحران ختم ہوگاتوہی معیشت کا بحران ختم کیا جاسکتا، خالد مقبول صدیقی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وفاقی وزیر تعلیم و پیشہ ورانہ تربیت خالد مقبول صدیقی نے خطے کے ممالک کی طرح پائیدار ترقی کا ہدف حاصل کرنے پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان میں معیشت سے زیادہ نیتوں کا بحران ہے اور نیتوں کا بحران دور کیے بغیر معاشی بحران ختم نہیں ہوسکتا۔

اسلام آباد میں ایک پروگرام کی افتتاحی تقریب میں بطور مہمان خصوصی شرکت کے دوران خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر برائے تعلیم و پیشہ ورانہ تربیت خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ مجھے ملک میں معیشت کا بحران نظر نہیں آرہا ہے بلکہ اصل بحران نیتوں کا ہے اور نیتوں کا بحران دور کیے بغیر معیشت کا بحران ختم نہیں کیا جاسکتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ تجارتی خسارے سے کہیں زیادہ خطرناک اعتماد کا فقدان ہے لہٰذا ضرورت ہے کہ تبدیلی اندر سے لائیں ورنہ باہر سے تبدیلی بہت تیزی سے آرہی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ دنیا میں کوئی بھی ملک تنہا ترقی نہیں کرتا بلکہ پورا خطہ ترقی کرتا ہے مگر ہمارے معاملے میں یہ بھی اس کے برعکس ہے، ہمارا خطہ ترقی کر رہا ہے اور پڑوسی ممالک نے اپنے کروڑوں لوگوں کو خط غربت سے نکالا ہے مگر ہماری غربت بڑھ رہی ہے۔

Recent Posts

محرم الحرام کا چاند دیکھنے کیلئے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس آج ہوگا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)محرم الحرام کا چاند دیکھنے کے لیے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا…

1 min ago

پاکستان پر بیرونی قرض 130 ارب ڈالرز سے تجاوز کرگیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان پر بیرونی قرض 130 ارب ڈالرز سے تجاوز کر گیا۔ موقر…

15 mins ago

دیوا جلائیں اور بتیاں بجھا دیں، شازیہ منظور نے بجلی کا بل کم لانے کا نسخہ بتا دیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)گلوکارہ شازیہ منظور نے بجلی کا بل کم لانے کا نسخہ بناتے…

29 mins ago

100 روپے کا بیلنس لوڈ کروانے پر اب صارف کو کتنا بیلنس ملے گا؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)موبائل فون جو جدید دور میں عوام کے لیے ایک دوسرے سے…

38 mins ago

خیبرپختونخوا میں سرکاری ملازمین کی پینشن ختم، متبادل نظام کیا ہے؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)خیبرپختونخوا حکومت نے بالآخر پینشن ریفارمز پر عملدرآمد شروع کردیا، جس کے…

44 mins ago

پیٹرولیم ڈیلرز کی ایک روزہ ہڑتال کے بعد حکومت نے ایڈوانس ٹیکس ختم کردیا

کراچی(قدرت روزنامہ)وفاقی حکومت نے پاکستان پیٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن کی ایک دن کی ہڑتال کے…

57 mins ago