مولابخش چانڈیو نے خالد مقبول صدیقی کو ایم کیوایم کا ’’نقلی قائد‘‘ قرار دیدیا

حیدرآباد (قدرت روزنامہ)رہنما پیپلز پارٹی مولا بخش چانڈیو نےخالد مقبول صدیقی کو ایم کیوایم کا ’’نقلی قائد‘‘ قرار دیدیا،کہا ہے کہ دو دن پہلے نقلی ایم کیو ایم کے قائد نے وہی زبان استعمال کی ہے جو وہ کرتے ہیں .

حیدرآباد میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے مولا بخش چانڈیو نے کہا کہ وہ اپنی گفتگو میں بھٹو صاحب اور بی بی صاحبہ کو لے آئے ہیں .

بڑی مدت کے بعد سندھ میں پرانے زخموں کے خشک ہونے کی فضا بننے لگی ہے،خالد مقبول کے لہجے میں تلخی ہے کہ جب بھی بولوں آگ نکالوں . انکا کہنا تھا کہ آپ کو بولتا کون ہے، آپ چار پانچ حکومتوں میں رہے ہیں .

مولا بخش چانڈیو نے کہا ایم کیو ایم کی سیاست نے اردو بولنے والوں کو سوائے جنازوں کے دیا کیا ہے .

انہوں نے کہا ہر حکومت میں ایم کیو ایم والے وزارتیں لیتے ہیں . اردو اور سندھی بولنے والے شعور رکھتے ہیں، وہ آپ کو جانتے ہیں .

مولا بخش چانڈیو کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی سے اختلاف کریں لیکن یہ راستہ اختیار نہ کریں .

. .

متعلقہ خبریں