عمران خان اگلے 13 ماہ باہر نہیں آسکتے، فواد چودھری

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) سابق وفاقی وزیر فواد چودھری نے کہا ہے کہ موجودہ حالات میں بانی پی ٹی آئی عمران خان اگلے 13 ماہ جیل سے باہر نہیں آسکتے۔

اسلام آباد میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے فواد چودھری نے کہا کہ اسد قیصر اور علی امین گنڈاپور نے ہاتھ ہولا رکھنے کا کہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ میں جیل سے باہر آیا تو سب سے پہلے اسد قیصر سے کہا کہ مولانا فضل الرحمان سے رابطے کیے جائیں۔

سابق وفاقی وزیر نے مزید کہا کہ شبلی فراز نے کہا تھا پارلیمنٹ میں آواز اٹھانی چاہیے، ان حالات میں بانی پی ٹی آئی اگلے 13 مہینوں میں باہر نہیں آسکتے۔ پوچھتا ہوں، پارلیمنٹ میں تو آپ کو جانے ہی نہیں دیا جارہا تو پارلیمنٹ میں جنگ کیسے لڑیں گے؟

فواد چودھری نے یہ بھی کہا کہ کوئی بتائے، احتجاج کی کال دی جائے تو اس میں 4 وکیل ہوتے ہیں، باقی 20 سے 25 کارکن، ایسے احتجاج ہوتا ہے؟

انہوں نے کہا کہ موجودہ پی ٹی آئی قیادت میں غیرسیاسی لوگ ہیں، پولیٹیکل ٹیم نظر نہیں آرہی، بانی پی ٹی آئی سے ملنے والے کسی پوزیشن میں نہیں کہ کوئی انفارمیشن دے سکیں۔

سابق وفاقی وزیر نے کہا کہ شبلی فراز میرے اچھے دوست ہیں لیکن سیاست میں اتنا عبور نہیں رکھتے جو رکھنا چاہیے، میری بات علی امین گنڈاپور اور دیگر سیاسی لوگوں سے ہوتی رہتی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ میڈیا میں کوریج ہی چاہیے تو پھر سینیٹ اور قومی اسمبلی احتجاجی کیمپ لگائیں، جلسوں سے تو غریب کارکن گرفتار یا متاثر ہوگا۔

کامیاب لوگوں سے مشورہ اور رائے طلب کیجئے، جتنا کوئی زیادہ شخص کامیاب ہوگا، اتنا ہی زیادہ وہ اپنے علم، فہم و فراست اور تجربے سے لوگوں کو آگاہ کرتا ہے
فواد چودھری نے کہا کہ شیخ رشید کے ساتھ موجودہ قیادت نے بہت زیادتی کی، بانی چیئرمین کو شیخ رشید سے متعلق غلط اطلاعات دی گئیں۔

انہوں نے کہا کہ خیبر پختونخوا میں اسپیکر کا عہدہ جے یو آئی کو دینا چاہیے جبکہ سندھ میں جی ڈی اے کو نمائندگی دی جانی چاہیے۔

Recent Posts

آئندہ 24 گھنٹوں میں پنجاب کے بیشتر اضلاع میں موسلادھار بارش کا امکان

لاہور(قدرت روزنامہ) آئندہ 24 گھنٹوں میں پنجاب کے بیشتر اضلاع میں موسلادھار بارشوں کی توقع…

1 min ago

ترنول جلسے کا این او سی منسوخ کرنے پر پی ٹی آئی کا عدالت سے رجوع

اسلام آباد(قدرت روزنامہ )ترنول جلسے کا این او سی منسوخ کرنے پر پاکستان تحریک انصاف…

2 mins ago

حنا الطاف بالآخر آغا علی سے علیحدگی کی افواہوں پر بول پڑیں

کراچی (قدرت روزنامہ) پاکستانی معروف اداکارہ، میزبان و ماڈل حنا الطاف نے اپنے شوہر، اداکار،…

7 mins ago

تحریکِ تحفظِ آئینِ پاکستان کو جلسے کی اجازت نہ دینے پر توہینِ عدالت کی درخواست

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)تحریکِ تحفظِ آئینِ پاکستان کو جلسہ کی اجازت نہ دینے پر توہین عدالت…

9 mins ago

لاہور میں اکیلی خاتون کو سڑک پر ہراساں کرنے والا عادی ملزم گرفتار کرلیا گیا

لاہور (قدرت روزنامہ) پنجاب سیف سٹی اتھارٹی نے مزنگ کے علاقے میں خاتون کو ہراساں…

10 mins ago

پیٹرولیم و گیس کی تلاش و پیداواری کمپنیوں کا پاکستان میں 5 ارب ڈالر سرمایہ کاری کا اعلان

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) پیٹرولیم و گیس کی تلاش و پیداواری کمپنیوں نے پاکستان میں 3…

20 mins ago