نچلی سطح پر اختیارات اور وسائل کی منصفانہ تقسیم سے بلوچستان میں خوشحالی آئیگی، اے پی ایم ایم اے


کوئٹہ(قدرت روزنامہ)آل پاکستان مائنز اینڈ منرل اونرز ایسوسی ایشن کے صدر اور معروف سماجی و قبائلی رہنماء میر بہروز ریگی نے کہا ہے کہ لوکل باڈیز کو فنڈز کا اجراء خوش آئند اقدام ہے، نچلی سطح پر اختیارات اور وسائل کی منصفانہ تقسیم سے بلوچستان میں خوشحالی آئیگی۔ انہوں نے کہا کہ لوکل گورنمنٹ کے نظام میں عوام کو یہ حق حاصل ہے کہ وہ اپنی ضروریات کے مطابق ترقی کے عمل کا حصہ بن سکیں۔ بلوچستان میں ترقی کا عمل سست روی کا شکار ہے تاہم مقامی حکومتوں کو با اختیار بنا کر وسائل فراہم کئے جائیں تو صوبے میں ترقی کا پہیہ چلے گا اور معاملات بہتر ہوں گے۔انہوں نے کہا کہ چیف ایگزیکٹو آفیسر ترقی فاؤنڈیشن و سابقہ نگران صوبائی وزیر خزانہ و ریونیو امجد رشید کی کاوشیں قابل تحسین ہیں کہ انہوں نے لوکل باڈیز کو فنڈز کے اجراء اور نچلی سطح تک اختیارات کی منتقلی کے لیے بلوچستان ہائیکورٹ میں آئینی پٹیشن دائر کر رکھی ہے۔

Recent Posts

نرگس فخری بالی وڈ کے کس اداکار کے ساتھ کام کرنا چاہتی ہیں؟ اداکارہ نے بتادیا

ممبئی(قدرت روزنامہ) بالی ووڈ کی معروف اداکارہ نرگس فخری نے ان اداکاروں کے نام بتائے…

5 hours ago

شاہد کپور اور وشال بھردواج کی میگا ایکشن فلم میں ٹرپتی ڈھمری بھی شامل

ممبئی(قدرت روزنامہ) بالی وڈ اداکار شاہد کپور نے تصدیق کر دی ہے کہ وہ وشال…

6 hours ago

بلاول اپنے نانا کے بنائے آئین کو دفن کررہے ہیں، شاہ محمود قریشی

لاہور(قدرت روزنامہ) پی ٹی آئی رہنما شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ بلاول اپنے…

6 hours ago

‘شاید میں نے خود بھی اپنے ٹیلنٹ سے انصاف نہیں کیا، قومی کرکٹ ٹیم کا وہ پہلا کرکٹر جس نے اپنے ہی خلاف بیان دے دیا

فیصل آباد(قدرت روزنامہ)پاکستان کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر فہیم اشرف نے کہا ہے کہ شاید…

6 hours ago

سونے کی عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی

کراچی(قدرت روزنامہ)سونے کی عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح پر…

6 hours ago

شاہ محمود قریشی نے بھی مولانا فضل الرحمان کو خراج تحسین پیش کردیا

لاہور(قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ بلاول اپنے…

6 hours ago