ٹھکیداری نظام رائج کرنے کی پالیسیوں کو تسلیم نہیں کیا جائے گا، بلوچستان لیبر فیڈریشن


کوئٹہ(قدرت روزنامہ)بلوچستان لیبر فیڈریشن کے صدر خان زمان چیئر مین حاجی بشیر احمد سیکرٹری جنرل قاسم خان سینئر نائب صدر حاجی عبدالعزیز شاہوانی عبدامعروف آزاد دین محمد حسنی عابد بٹ عارف خان نچاری ملک وحید کاسی ظفر خان رند فضل محمد یوسفزئی اور دیگر رہنمائوں نے بیان میں کہا ہے کہ حکومت کی جانب سے اداروں میں ٹھکیداری کے نظام رائج کرنے کی پالیسیوں کو تسلیم نہیں کیا جائے گا۔بلوچستان کے مختلف اداروں میں فرائض انجام دینے والے ملازمین کو تنخواہوں پنشن اور ریٹائرڈ ملازمین کو گریجویٹی کی ادائیگی نہیں ہورہی جبکہ صوبائی حکومت میونسپل کارپوریشنوں اور دیگر بڑی اتھارٹیوں سمیت محکمہ صحت کے شعبوں کو اپنے من پسند افراد اور ٹھکیداروں کے حوالے کرنے کی پالیسیاں بنا رہی ہے۔ پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئر مین بلاول بھٹو زرداری قومی اسمبلی سمیت مختلف فورمز پر برملا اعلان کرچکے ہیں کہ اداروں کی نجکاری اور لوگوں کو بیروز گار کرنا ہماری پارٹی کا منشور اور پالیسی نہیں مگر ایسا محسوس ہوتا ہے کہ بلوچستان میں پیپلز پارٹی کی حکومت نہیں ہے۔ کوئٹہ میٹرو پولیٹن کارپوریشن کو پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ کے نام پر ٹھکیدار کے حنالے کرنے کی پالیسیاں بناکر صوبائی حکومت اور ادارے پر اربوں روپے کا بوجھ ڈالا جارہا ہے جبکہ محکمے کے ملازمین تین تین ماہ تک کی تنخواہیں نہ ملنے پر سراپا احتجاج ہیں۔بلوچستان حکومت سپریم کورٹ کے حکم کے باوجود اپنے محکموں لواحقین کی بھرتیوں پر عمل نہیں کراسکتی۔ بلوچستان قی دیگر بڑی اتھارٹیوں بی ڈی اے۔ واسا کیو ڈی ایاور لیڈا سمیت دیگر میونسپل کارپوریشنوں کے ملازمین مسائل حل نہ ہونے اور اداروں کا نظام درست نہ ہونے پرشدید تحفظات رکھتے ہیں۔ رہنمائوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی کا منشورروٹی کپڑا اور مکان پر عمل کرتے ہوئے غریب ملازمین اور اداروں کا تحفظ یقینی بنائیاور وزیر اعلی بلوچستان اور پارٹی کے صوبائی وزرا۶ اپنے اقدامات اور اعلانات سے یہ تاثر دیں کہ بلوچستان میں غریبوں اور محنت کشوں چھوٹے کسانوں کی نمائندہ حکومت ہے۔ تاکہ غریب عوام اور ملازمین و محنت کش طبقے کا حکومت پر اعتماد بحال ہو۔

Recent Posts

منڈی بہاؤ الدین میں بیوی کے تشدد سے شوہر جاں بحق

منڈی بہاؤ الدین (قدرت روزنامہ) منڈی بہاؤالدین کے قریب ساہنا گاؤں میں بیوی کے تشدد…

20 mins ago

چین سے معاہدوں پر عملدرآمد میں تعطل برداشت نہیں ، وزیراعظم

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) وزیرِ اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ دورہِ چین کے…

28 mins ago

محبت کسی بھی عمر میں ممکن ہے: صنم سعید ،35 سال کی عمر میں شادی کے سوال پر جواب

کراچی(قدرت روزنامہ)اداکارہ صنم سعید نے 35 سال کی عمر میں شادی کرنے کے سوال پر…

34 mins ago

وزیرخزانہ محمد اورنگزیب نے اخراجات کم کرنے کا طریقہ بتادیا

لاہور (قدرت روزنامہ)وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کا کہنا ہے کہ پنشن حکومت پر بہت…

49 mins ago

وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطاءاللہ تارڑ کا عوام پاکستان پارٹی کی لانچنگ پر ردعمل

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطاءاللہ تارڑ کا عوام پاکستان پارٹی کی…

56 mins ago

چودھری شجاعت کا آل پارٹیز کانفرنس میں شرکت کا فیصلہ

لاہور (قدرت روزنامہ)سربراہ ق لیگ چودھری شجاعت حسین کا کہنا ہے کہ ہماری جماعت آل…

1 hour ago