بلوچستان میں مون سون بارشوں کی پیشگوئی


کوئٹہ(قدرت روزنامہ)محکمہ موسمیات کی جانب سے بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں آج سے 7 جولائی تک بارشوں کی پیشگوئی کی گئی ہے۔محکمے کا کہنا ہے کہ بحیرہ عرب اور خلیج بنگال سے مون سون ہوائیں شدت سے ملک کے بالائی علاقوں میں داخل ہورہی ہیں۔بلوچستان کے مشرقی اضلاع میں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارشوں کا امکان ہے۔لسبیلہ،خضدار،آواران، جھل مگسی، قلات اور نصیر آباد، اوستہ محمد،صحبت پور، جعفرآباد، ڈیرہ بگٹی، موسی خیل، کوہلو، ژوب، زیارت اور بارکھان سمیت ملحقہ علاقوں میں آندھی اورگرج چمک کے ساتھ بارشوں کا امکان ہے۔دریں اثنا پاکستان ڈساسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے ) نے صوبے کے15 اضلاع کی انتظامیہ کو بارشوں کے پیش نظر الرٹ رہنے کی ہدایت کی ہے۔پی ڈی ایم اے نے کہا ہے کہ کسان موسم کی پیش گوئی کے مطابق فصلوں کی سرگرمیوں کا انتظام کریں اور عوام بارشوں اور آندھی کے دوران محفوظ مقامات پر رہیں۔اتھارٹی نے متعلقہ اضلاع کی انتظامیہ کو ہدایت کی ہے کہ وہ کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے مکمل الرٹ رہیں

Recent Posts

چین سے معاہدوں پر عملدرآمد میں تعطل برداشت نہیں ، وزیراعظم

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) وزیرِ اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ دورہِ چین کے…

6 mins ago

محبت کسی بھی عمر میں ممکن ہے: صنم سعید ،35 سال کی عمر میں شادی کے سوال پر جواب

کراچی(قدرت روزنامہ)اداکارہ صنم سعید نے 35 سال کی عمر میں شادی کرنے کے سوال پر…

13 mins ago

وزیرخزانہ محمد اورنگزیب نے اخراجات کم کرنے کا طریقہ بتادیا

لاہور (قدرت روزنامہ)وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کا کہنا ہے کہ پنشن حکومت پر بہت…

27 mins ago

وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطاءاللہ تارڑ کا عوام پاکستان پارٹی کی لانچنگ پر ردعمل

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطاءاللہ تارڑ کا عوام پاکستان پارٹی کی…

35 mins ago

چودھری شجاعت کا آل پارٹیز کانفرنس میں شرکت کا فیصلہ

لاہور (قدرت روزنامہ)سربراہ ق لیگ چودھری شجاعت حسین کا کہنا ہے کہ ہماری جماعت آل…

46 mins ago

نان بائیوں کاروٹی اور نان کی قیمتوں میں اضافے کا عندیہ

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) فلور ملز ایسوی ایشن کی جانب سے ہڑتال کے بعد اب…

51 mins ago