کوئٹہ(قدرت روزنامہ)حکومت کا اشیائے ضروریہ اسمگلنگ روکنے کیلئے کریک ڈاﺅن جاری، انسداد اسمگلنگ کے لیے رینجرز، ایف سی اور پاکستان کوسٹ گارڈ سمیت دیگر لا انفورسمنٹ ایجنسیوں کے اختیارات میں 30 جون 2025 تک توسیع کردی گئی۔ تفصیلات کے مطابق آٹا، چینی، کھاد اور تیل جیسی اہم اشیا کی اسمگلنگ کے باعث عوام کو بدترین حالات کا سامنا کرنا پڑتا ہے، عوام کی سلامتی اور مستحکم معیشت کی خاطر اسمگلنگ کے خلاف کریک ڈان کا آغاز کیا گیا ہے۔کریک ڈان کے دوران 23 تا 30 جون کے دوران ملک بھر سے 3 میٹرک ٹن چینی، 61 میٹرک ٹن کھاد، 30361 سگریٹ کے اسٹاکس، 103 کپڑے کے تھان اور 0.138 ملین لیٹر ایرانی تیل پکڑا گیا۔اعداد و شمار کے مطابق متعلقہ اداروں نے ملتان سے 1280، پشاور سے 27616، کوئٹہ سے 1342 اور کراچی سے 123 سگریٹ کے اسٹاکس برآمد کیے، ملتان سے 8 ، کراچی سے 59 ، اور کوئٹہ سے 36 کپڑے کے تھان برآمد کیے۔اسی طرح ملتان سے 0.014 ، کراچی سے 0.038 پشاور سے 0.026 اور کوئٹہ سے 0.060 ملین لیٹر ایرانی تیل بھی ضبط کیا گیا۔یکم ستمبر 2023 سے اب تک ملک بھر سے 3208 میٹرک ٹن کھاد، 281 میٹرک ٹن آٹا، 34ہزارچھ سو پینسٹھ میٹرک ٹن چینی، تین لاکھ چودہ ہزار نو سو پندرہ سگریٹ کے اسٹاکس، ایک لاکھ انچاس ہزار پانچ سو پچاس کپڑے کے تھان اور 6.747 ملین لیٹر ایرانی تیل ضبط کیا جاچکا ہے۔
اسلام آباد(قدرت روزنامہ) وفاقی کابینہ نے حج پالیسی 2025 کی منظوری دے دی۔ نجی ٹی…
اس سال ان سات میدان جنگ سمجھے جانی والی ریاستوں میں کسی بھی امیدوار کیلئے…
اسلام آباد(قدرت روزنامہ ) چینی کی برآمد کے معاملے پر وفاقی اور خیبرپختونخوآمنے سامنے آگئے…
اضافہ اگست 2024 کی ماہانہ ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کیا گیا کراچی(قدرت روزنامہ)نیشنل الیکٹرک پاور…
آذر بائیجان 2 ارب ڈالر کے سمجھوتوں پر دستخط کیلیے تیار ہے، کئی شعبوں سے…
اداکارہ بگ باس او ٹی ٹی 3 میں مقبول کنٹسٹنٹ رہ چکی ہیں مدینہ (قدرت…