کئی کئی سال گزرگئے، کہاں ہیں لاپتا افراد، اسلام آباد ہائیکورٹ


اسلام آباد(قدرت روزنامہ)اسلام آباد ہائی کورٹ نے لاپتہ افراد کیس میں شہریوں کی عدم بازیابی پر سیکرٹری دفاع، داخلہ، چیف کمشنر اور پولیس افسران پر جرمانوں کے خلاف اپیلیں خارج کر دیں۔بدھ کولاپتہ آئی ٹی ایکسپرٹ ساجد محمود، عمر عبد اللہ، مدثر نارو و دیگر کی بازیابی کیس میں سنگل بینچ کی جانب سے شہریوں کی عدم بازیابی پر سیکرٹری دفاع، داخلہ، چیف کمشنر اور پولیس افسران پر جرمانوں کے خلاف اپیلوں پر چیف جسٹس عامر فاروق اور جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے سماعت کی۔دوران سماعت چیف جسٹس نے ایڈیشنل اٹارنی جنرل سے مکالمہ کرتے ہوئے کہاکہ جی ایڈیشنل اٹارنی جنرل صاحب کوئی خوشخبری ہے،لاپتہ افراد آگئے؟جس پرایڈیشنل اٹارنی جنرل نے جواب دیا کہ لاپتہ افراد کی بازیابی سے متعلق تاحال پیش رفت نہیں۔لاپتہ شہریوں کی عدم بازیابی پر چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ ایڈیشنل اٹارنی جنرل پر برہم ہوگئے۔چیف جسٹس عامر فاروق نے ریمارکس دئیے کہ کئی کئی سال گزر گئے ہیں، کہاں ہیں لاپتہ افراد؟، ہر بار آپ آکر کہہ جاتے ہیں کہ پروگریس ہو رہی ہے، کتنا وقت دیں آپ کو آپ ہر بار وقت مانگ لیتے ہیں، پہلے کئی بار اٹارنی جنرل پیش ہو چکے، خالد جاوید خان بھی پیش ہو چکے، ہم کیا کریں پھر جو جرمانہ عائد ہوا اسے ڈبل کر دیتے ہیں، کیا کریں پھر وزیر اعظم کو بلا لیں۔جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے کہاکہ ایک کام کرتے ہیں سپریم کورٹ کو بھیج دیتے ہیں، آپ ایک کام کریں جو کام آپ نے ہمارے ساتھ کیا مہربانی کرکے آپ وہ سپریم کورٹ کے ساتھ کریں۔وفاقی حکومت نے اسلام آباد ہائیکورٹ سے ایک ماہ کا مزید وقت دینے کی استدعا کی۔ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے کہاکہ ایک مہینے کا وقت دیا جائے زیادہ اچھا ہوگا۔ چیف جسٹس نے ریمارکس میں کہا کہ اسپیشل بینچ کبھی کبھی لگتا ہے ہر مرتبہ آپ کی نئی کہانی ہوتی ہے۔جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے ریمارکس میں کہا کہ آپ نے کہا تھا اپیل قابل سماعت نہیں ہے وہ کس بنیاد پر کہا آپ نے، ہمیں کوئی پروگریس ہو تو بتائیں نا کہ ہم نے یہ یہ کیا ہے، آئین کے مطابق سب کے ساتھ ایک جیسا سلوک ہونا چاہیے، مہربانی کر کے آپ نے جو ہمارے ساتھ کیا ہے وہ سپریم کورٹ کے ججز کے ساتھ بھی کریں۔دلائل کے بعد عدالت نے افسران پر کیے گئے جرمانوں کے سنگل بینچ کے فیصلے کے خلاف وفاق کی تمام انٹرا کورٹ اپیلیں خارج کر دیں۔ چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ نے کہا کہ وفاقی حکومت اور افسران کی انٹرا کورٹ اپیلیں خارج ہیں، رٹ پٹیشنز کی سنگل بینچ میں سماعت ہوگی۔لاپتہ افراد کیس میں ہی عدالت نے لاپتہ ساجد محمود کی اہلیہ کی درخواست پر جسٹس اطہر من اللہ کا 2018 کا فیصلہ برقرار رکھا ہے۔اسلام آباد ہائیکورٹ کے خصوصی بینچ نے جسٹس اطہر من اللہ کا فیصلہ برقرار رکھتے ہوئے وفاقی حکومت کی فیصلے کے خلاف اپیلیں مسترد کر دیں۔عدالت نے 2018کے سیکریٹری دفاع لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ ضمیر الحسن شاہ، چیف کمشنر ذوالفقار حیدر، آئی جی اسلام آباد خالد خان خٹک اور ڈپٹی کمشنر مشتاق احمد کا ایک، ایک لاکھ روپے جرمانہ بحال کر دیا۔ ایس ایچ او پولیس قیصر نیاز کو کیا گیا تین لاکھ روپے کا جرمانہ بھی بحال کر دیا گیا۔درخواست گزار مائرہ ساجد کی جانب سے بیرسٹر عمر اعجاز گیلانی نے کیس کی پیروی کی۔

Recent Posts

اسموگ کی صورتحال؛ لاہور اورملتان میں ہفتے میں 3 دن لاک ڈاؤن، ہیلتھ ایمرجنسی نافذ

تمام اسکول، کالج اور یونیورسٹیاں آن لائن کی جارہی ہیں، مریم اورنگزیب لاہور (قدرت روزنامہ)حکومت…

9 mins ago

ذہن نشین کر لیں آئینی بینچ ازخود نوٹس لے سکتا ہے، جسٹس محمد علی مظہر

26ویں آئینی ترمیم کے بعد صرف پروسیجر تبدیل ہوا ہے، جسٹس محمد علی مظہر کے…

23 mins ago

آوان بم برآمدگی کیس کے ملزم کو جیل سے رہا کرنے کا حکم

کراچی (قدرت روزنامہ)سندھ ہائی کورٹ نے آوان بم برآمدگی کیس کے ملزم یونس کی سزا…

33 mins ago

لاہور،ملتان میں ہیلتھ ایمرجنسی ڈیکلیئر، اگلے جمعہ، ہفتہ اوراتوار مکمل لاک ڈاؤن پرغور

لاہور (قدرت روزنامہ) سینئر وزیر پنجاب مریم اورنگزیب نے لاہور اور ملتان میں ہیلتھ ایمرجنسی…

34 mins ago

دھند کے باعث فلائٹ آپریشن شدید متاثر ، 11 پروازیں منسوخ ، 53 تاخیر کا شکار

کراچی(قدرت روزنامہ)شدید دھند کی وجہ سے مختلف ائیرپورٹس پر فلائٹ آپریشن شدید متاثرہونے سے 11…

49 mins ago

نوجوت سنگھ سدھو نے کپل شرما شو کیوں چھوڑا ؟وجہ بتادی

ممبئی (قدرت روزنامہ) بھارت کے معروف سابق کھلاڑی نوجوت سنگھ سدھو نے پانچ سال بعد…

1 hour ago