چیئرمین پی سی بی نے سینٹرل کنٹریکٹ اور سلیکشن کمیٹی کے پوسٹ مارٹم کا عندیہ دیدیا

لاہور(قدرت روزنامہ)پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین محسن نقوی نے سینٹرل کنٹریکٹ اور سلیکشن کمیٹی کے پوسٹ مارٹم کا عندیہ دیدیا .

لاہور میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے محسن نقوی نے کہاکہ لیگز کھیلنے والے کھلاڑی سن لیں پہلے پاکستان بعد میں دوسری چیز ہوگی،ٹیسٹ سیریز سے پہلے جن کرکٹرز نے درخواست کی ان کو این او سی نہیں ملے گا .

ذرائع کا کہنا ہے کہ بابراعظم ، شاہین شاہ آفریدی اور محمد رضوان نے جی ٹی 20کیلئے این او سی کی درخواست کی ہے،محسن نقوی نے کہاکہ جو فٹنس کے معیار پر پورا اترا ہے اسے سینٹرل کنٹریکٹ ملے گا، سینٹرل کنٹریکٹ میں بھی پوسٹ مارٹم ہوگا، ان کاکہناتھا کہ ڈومیسٹک اور انٹرنیشنل کرکٹرز کیلئے فٹنس ٹیسٹ پاس کرنا لازم لازم ہوگا، کھلاڑیوں کی فٹنس پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا، جو انٹرنیشنل کھلاڑی ڈومیسٹک نہیں کھیلے گا دوبارہ قومی ٹیم میں نہیں ا ٓسکے گا،جوڈومیسٹک میں پرفارمنس دے گا وہی قومی ٹیم کا حصہ ہوگا،20اور21جولائی کو آئی سی سی بور میٹنگ میں شرکت کیلئے جاؤں گا، عنقریب سب کو پتہ لگ جائے گا سلیکشن کمیٹی میں کون رہتا ہے کون نہیں .

چیئرمین پی سی بی نے کہاکہ سلیکشن کمیٹی میں جس نے غلط فیصلے اور غلط سلیکشن کی ان کا احتساب ہوگا،پی سی بی میں کچھ تبدیلیاں ہوئی ہیں، مزید کچھ کرنے والی ہیں،ان کاکہناتھا کہ ویمن ٹیم کا کوئی وارث نہیں ، لڑکیوں کی سلیکشن کیسے ہو رہی ہے کسی کو پتہ ہی نہیں،ورلڈکپ میں کون کھلاڑی انسٹرکشنز فالو کر رہا تھاکون نہیں سب پتہ لگ جائے گا .

. .

متعلقہ خبریں